Categories: مشرق وسطی

حمص میں ایک سو افراد کا قتلِ عام

بی بی سی نے وسطی شام کے علاقے حمص میں قتلِ عام کے شواہد دیکھے ہیں جس میں منگل اور بدھ کو ایک سو افراد ہلاک ہوئے۔
شواہد کے مطابق حمص کے گاؤں حواسیہ میں منگل اور بدھ کو مکانوں کو آگ لگائی گئی تاہم یہ کارروائی حکومت یا باغیوں نے کی اس کے بارے میں متضاد رائے سامنے آئی ہیں۔
حواسیہ میں قتل عام کی رپورٹ جمعرات کو اس وقت سامنے آئی جب اس کو باغی اس ایشو کو منظرِ عام پر لے کر آئے۔ تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
شام کی فوج نے بی بی سی کو بتایا کہ لاشوں کو پہلے ہی کوئی لے گیا تھا۔ تاہم بی بی سی کے نامہ نگاروں قتلِ عام کے نشانات اس علاقے میں دیکھے۔
لیس ڈیوسٹ نے ایک مکان کے اندر تین جلی ہوئی لاشیں دیکھیں اور سیمینٹ کے فرش پر خون کے نشانات موجود تھے۔
’باورچی خانے میں چائے کی پیالیاں شیلف پر پڑی تھیں جبکہ فرش پر گولیوں کے خول بکھرے پڑے تھے اور خون کے نشانات موجود تھے۔ مکان کے ایک اور کمرے میں بستر کے قریب دو افراد کی جلی ہوئی لاشیں تھیں۔‘
گاؤں کے رہائشیوں نے بتایا کہ کم از کم ایک سو افراد کو قتل کیا گیا۔
شامی فوج بی بی سی ٹیم کے ہمراہ تھی اور انہوں نے بتایا کہ نصرہ فرنٹ سے تعلق رکھنے والے باغی قتلِ عام کے ذمہ دار ہیں۔
ایک اور خاتون نے بھی یہی بی بی سی ٹیم کو بتایا۔
تاہم شامی فوج کی غیر حاضری میں ایک عورت کا کہنا تھا کہ قتلِ عام کے وقت فوج اس علاقے میں موجود تھی اور چند فوجیوں نے معذرت بھی کی کہ دیگر فوجیوں نے احکامات نہ ہونے کے باوجود یہ کارروائی کی ہے۔
یاد رہے کہ حمص اور اس کے قریبی علاقوں میں پرتشدد کارروائیاں ہوئی ہیں۔


بی بی سی اردو

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

5 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago