Categories: افغانستان

افغان فوج اس سال ملک کاکنٹرول سنبھال لے گی،اوباما

امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ افغان فوج اس سال پورے ملک کاکنٹرول سنبھال لیگی، القاعدہ کو افغان جنگ سے شدیدنقصان پہنچایا، القاعدہ دوبارہ افغانستان سے امریکاپرحملے نہیں کرسکتی۔ اوباما کا کہنا تھا کہ افغانستان دوبارہ القاعدہ کے جنگجووٴں کی پناہ گاہ نہیں بن پائیگا، غیرملکی فوجی افغانستان میں تربیت، معاونت اور نگرانی کے امور انجام دینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے فوجیوں کی جلدازجلد واپسی ممکن بناناچاہتے ہیں،افغانستان میں شدت پسندوں کیخلاف کارروائیوں کا2014کے بعدمیکنزم طے کرناہے۔ باراک اوباما نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے حالیہ اقدامات کو خوش آئند قرار دیا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان سے فوجیوں کی واپسی کے اگلے مرحلے کااعلان آئندہ مہینوں میں کریں گے،مضبوط، مستحکم اورمحفوظ افغانستان خطے کے مستقبل کیلئے اہم ہے، دوسری طرف افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ طالبان کومفاہمتی عمل کیلئے قطرمیں دفترکھولنے کی اجازت دی گئی۔

جنگ نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago