گوانتانامو جیل کے خلاف وائٹ ہاوٴس کے باہر احتجاج

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں انسانی حقوق کی تنظیم نے گوانتانومو بے جیل کے خلاف احتجاج کیا اور اسے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ گوانتا ناموبے جیل میں پہلے قیدی کی آمد کے گیارہ سال مکمل ہونے پر انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے وائٹ ہاوٴس کے سامنے احتجاج کیا۔ مظاہرین میں سے درجنوں افراد نے احتجاجاً گوانتانامو جیل کے قیدیوں جیسا لباس پہن رکھا تھا اور اپنے چہرے سیاہ کپڑوں سے ڈھانپ رکھے تھے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ امریکی صدر اوباما اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے گوانتاناموبے جیل کو بند کریں اور گوانتا ناموبے میں قید افراد کو رہا کیا جائے یا ان پر مقدمات آزاد عدالتوں میں چلائے جائیں ۔ واشنگٹن کے علاوہ شکاگو، ڈیلاس، لاس اینجلس، میامی اور لندن میں بھی گوانتانامو جیل کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔

جنگ نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago