Categories: مشرق وسطی

شام میں مزید چار فلسطینی پناہ گزین شہید، شہداء کی تعداد 731 ہوگئی

شام میں موجود فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے قائم ایک ورک گروپ کے مطابق شام میں بسنے والے مزید چار فلسطینی پناہ گزیں شامی سرکاری فورسز کی جارحیت کا نشانہ بن گئے ہیں۔ مارچ سن 2011 ء سے شروع ہونے والی ان جھڑپوں میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینی مہاجرین کی تعداد 731 ہو گئی ہے۔
ورک گروپ نے جمعرات کے روز جاری اپنی ایک رپورٹ میں بتایاکہ یہ چاروں افراد شام کی سرکاری افواج اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں شہید ہوئے۔ شامی دارالحکومت دمشق میں قائم فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں میں آتشزدگی اور خوراک کی کمی کا معاملہ بھی خطرناک ہو گیا ہے۔
ورک گروپ نے بتایا کہ تازہ جھڑپوں میں شہید ہونیوالے فلسطینیوں میں یحیی علیوہ کاتعلق زملکا کے علاقے سے ہے جنہیں گھر جاتے ہوئے راستے میں گولہ باری کا ہدف بن کر شدید زخم آئے۔ مروان محمد خطیب اور محمد احمد عبد الواحد عراقی فلسطینی ہیں جو شاہراہ پندرہ پرکی گئی بمباری میں زخمی ہو کر زخموں کی تاب نہ لاسکے۔ چوتھے شہید ہونیوالے فلسطینی کا نام ولید عبد الروف الخطیب ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین

modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago