مقتول کی شناخت شمیم احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مقتول پولیس کانسٹیبل تھا اور وی آئی پی سیکورٹی میں تعینات تھا۔
اولڈ سٹی ایریا کے علاقے رنچھوڑ لائن میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
کوئٹہ :فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں دوافراد جاں بحق،دوزخمی
کوئٹہ میں فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ کوئٹہ کے مصروف علاقے شاہراہ اقبال پر پیش آیا جہاں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے علی خان اور محمد تاج نامی دو افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرارہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیاگیا ،جبکہ فائرنگ کا دوسرا واقعہ جناح روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص پر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں بشیر نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،جبکہ فائرنگ کا تیسرا واقعہ سرکی روڑ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،ریسکیو عملے نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا،فائرنگ کے واقعات کی تفتیش جاری ہے ۔
جیونیوز
"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…
دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…
معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار