Categories: عالم اسلام

ڈھاکا: گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی،121 افراد جاں بحق

بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں واقع فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث 121افرادہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے۔


بنگلہ دیشی حکام کے مطابق دارالحکومت سے 30کلومیٹردور ضلع آشولیا میں واقع 9منزلہ گارمنٹس فیکٹری میں گزشتہ رات آگ لگی جس میں اب تک 121افرادہلاک ہوچکے ہیں۔
حکام کے مطابق جس وقت فیکٹری میں آگ لگی اس وقت عمارت میں 200سے 250کے قریب ملازم کام کررہے تھے، جیسے ہی فیکٹری میں آگ لگی بالائی منزلوں پرکام کرنے والے ملازمین نے خود کوبچانے کے لئے چھلانگیں لگادیں جس میں سے زیادہ ترافراد ہلاک اورمتعدد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ٹیموں نے فیکٹری میں آگ لگنے سے جاں بحق افراد کی لاشیں اورزخمیوں کو ڈھاکا کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے جہاں زخمیوں کوطبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
حکام کے مطابق ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ فیکٹری میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم تحقیقات کے بعد ہی اصل وجوہات کا پتہ چل سکے گا۔
ایکسپریس نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago