Categories: مشرق وسطی

غزہ: اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے عسکری کمانڈر شہید

اسرائیلی فوج نے بدھ کو غزہ شہر میں ایک کار پر میزائل فائر کیے ہیں جس کے نتیجے میں حماس کے عسکری شعبے عزالدین القسام بریگیڈ کے کمان دار شہید اور ان کا ایک ساتھی زخمی ہو گیا ہے۔
غزہ کی حکمراں حماس کے ترجمان نے اسرائیلی فضائی حملے میں اپنے کمانڈر احمد الجعبری کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ حماس نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ تل ابیب کے ہمارے عسکری جانباز کو شہید کر کے خود پر جہنم کا دروازہ کھول لیا ہے۔

شہید احمد الجعبری کا نام اس وقت ذرائع ابلاغ میں نمایاں طور پر سامنے آیا کہ مصری ثالثی میں فلسطینیی اسیران اور اسرائیلی فوجی گیلاد شالیط کے تبادلے کا معاہدہ روبعمل آیا۔ اس معاہدے کے تحت اسرائیل نے حماس کے پاس یرغمال اپنے فوجی گیلاد کے بدلے ایک ہزار فلسطینی قیدی رہا کئے۔ شہید الجعبری عزالدین القسام کے وہ کمانڈر تھے جنہوں نے اسرائیلی جنگی قیدی گیلاد شالیط کو مصری حکام کے حوالے کیا۔

اسرائیلی فوج نے ان کی کار پرحملہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے راکٹ حملوں کے جواب میں کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی 2009ء میں غزہ پر جارحیت کے بعد وہ حماس کے شہید ہونے والے سب سے سنئیر عہدے دار ہیں۔اسرائیل نے ان کا نام انتہائی مطلوب فلسطینیوں کی فہرست میں شامل کررکھا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق احمد الجعبری غزہ شہر میں اپنی کار پر جا رہے تھے۔ اس کو ایک میزائل سے نشانہ بنایا گیا جس سے کار دھماکے سے تباہ ہو گئی۔ اس سے پہلے مصر کے علاقے جزیرہ نما سیناء سے جنوبی اسرائیل کی جانب راکٹ فائر کیے گئے تھے۔

اسرائیلی جنگی طیارے نے غزہ کی پٹی میں منگل کو ایک غیر آباد جگہ پر حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ایک تربیتی کیمپ کو بھی نشانہ بنایا تھا۔

فلسطینی مزاحمت کاروں نے سوموار کو جنوبی اسرائیل کی جانب چھے راکٹ فائر کیے تھے۔ ان میں سے ایک،ایک مکان پر جا کر گرا تھا۔ اتوار کو غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل کی جانب متعدد میزائل فائر کیے گئے تھے۔ان راکٹ حملوں میں آٹھ یہودی زخمی ہو گئے تھے۔

فلسطینیوں کی حالیہ راکٹ باری کے جواب میں اسرائیلی فوج نے غزہ پر فضائی حملوں کا آغاز کیا تھا۔ ہفتہ اور اتوار کو اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں کے نتیجے میں چھے فلسطینی شہید اور تیس زخمی ہو گئے تھے۔

غزہ سے تعلق رکھنے والی تین فلسطینی تنظیموں پاپولر فرنٹ برائے آزادیٔ فلسطین، جمہوری محاذ برائے آزادیٔ فلسطین اور پاپولر مزاحمتی کمیٹیوں نے اسرائیل کی جانب راکٹ فائر کرنے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

تاہم بعض فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے گذشتہ روز اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے لیے تیار ہیں لیکن صہیونی ریاست کی جانب سے ابھی تک اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ حماس کے لیڈروں نے اسلامی جہاد اور دوسرے مزاحمت کار گروپوں کے قائدین سے جنگ بندی برقرار رکھنے کے سلسلہ میں بات کی تھی۔


غزہ
العربیہ ڈاٹ نیٹ، ایجنسیاں

modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago