’سنی آن لائن‘ کو ملنے والی مصدقہ اطلاعات کے مطابق جمعہ کو عیدالاضحی کی صبح پولیس نے ’صادقیہ‘ اور ’سعادت آباد‘ میں موجود اہل سنت کے نمازخانوں کے آس پاس گاڑیاں کھڑی کرکے نمازیوں کو نمازعید پڑھنے سے روک دیا۔
تہران میں قائم ایک سنی ویب پورٹل ’اصلاح‘ کی رپورٹ کے مطابق ’صادقیہ‘ ایریا میں سنی شہریوں کیلیے ساڑھے پانچ بجے نمازخانہ کھول دیا تھا کہ مقامی وقت کے مطابق چھ بجے پولیس نے نمازخانہ پر چھاپہ مارا۔ نمازخانہ کی کمیٹی سے بات چیت کے بعد ممبران سے وعدہ لیاگیا کہ ساڑھے آٹھ بجے تک نماز ختم ہونی چاہیے لیکن پھر فورسز نے نمازخانہ تک پہنچنے والے راستوں کو آنے جانے کے لیے بند کرکے نمازعید پر پابندی عائد کردی۔
واقعے کے بعد سینکڑوں سنی مسلمانوں کو دیگر مکانوں اور گھروں میں خفیہ طور پر نماز ادا کرنا پڑی۔ اس طرح تین سال تک تہران میں نماز عیدالفطر پر پابندی کے بعد پہلی بار نماز عیدالاضحی بھی ممنوع قرار پاگئی۔
یادرہے تہران دنیا کاواحد دارالحکومت ہے جہاں اہل سنت کو اپنی مسجد تعمیر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ یہاں آباد ہزاروں سنی مسلمان کرایے کے مکانوں میں پنج وقتہ اور جمعہ وعیدین کی نماز قائم کرتے ہیں۔
رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…
صوبے اور ملک میں انتہاپسندی سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا؛…
سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…
سیستان و بلوچستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے اشتعال انگیز بیانات پر علما، قبائل اور…
زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…
غزہ میں درجنوں فلسطینی صحافیوں نے پیر کے روز الجزیرہ چینل سے وابستہ اپنے 6…