Categories: افغانستان

افغانستان: بم دھماکے میں اٹھارہ افراد ہلاک

افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں کم سے کم اٹھارہ افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ واقعہ شمالی افغانستان میں اس وقت پیش آیا جب باراتیوں سے بھری ایک بس سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔
افغانستان میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق یہ اپنی نوعیت کے واقعات میں سب سے زیادہ ہلاکت خیز حادثہ ہے۔
بم حملے کا نشانہ بننے والی بس میں عورتیں اور بچے بھی سوار تھے۔ یہ بس صوبہ بلخ کے ضلع دولت آباد میں شادی میں شریک افراد کو لے کر جا رہی تھی۔
تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ اس بس کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہے یا یہ محض ایک حادثہ تھا اور نہ ہی ابھی کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
صوبے کے پولیس سربراہ شیر جان درانی نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ’ہلاک ہونے والے تمام افراد عام شہری تھے جن میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔‘
حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
زخمیوں کا علاج کرنے والے سرجن داؤد روستائی کا کہنا ہے کہ زیادہ افراد کی حالت نازک ہے۔ ان کا کہنا تھا ’بعض افراد کو کم زخم آئے ہیں لیکن بعض کے زخموں کا علاج کافی لمبا ہوگا‘۔
شمالی افغانستان کو عام طور پر ملک کے دیگر حصوں کی نسبت محفوظ علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ لیکن بلخ میں حالیہ برسوں میں طالبان کی نقل وحرکت میں اضافہ ہوا ہے جسے نیٹو فورسز روکنے میں ناکام رہی ہیں۔
اگست میں اقوامِ متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ گذشتہ پانچ برسوں میں شہریوں کی ہلاکت میں کمی آئی ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ جنگ میں فریقین شہریوں کی ہلاکت کے حوالے سے کافی حساس ہو گئے ہیں۔ تاہم افغانستان میں اقوامِ متحدہ کے ماتحت مشن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد اب بھی بہت زیادہ ہے۔
افغانستان میں دو ہزار ایک سے شروع ہونے والے جنگ میں ہلاک ہونے والے شہریوں کے بالکل صحیح اعداد وشمار موجود نہیں ہیں تاہم زیادہ تر اندازوں کے مطابق کم سے کم بیس ہزار عام شہری اب تک مارے جا چکے ہیں۔
بی بی سی اردو

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

1 hour ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago