ایرانی بلوچستان کے شہر ’خاش‘ کے ممتاز عالم دین و خطیب مولانا محمدعثمان قلندرزہی نے اکیسویں تقریب ختم بخاری و دستاربندی دارالعلوم زاہدان کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ تقریب کو خدائی و معنوی محفل قرار دیا۔

انہوں نے اپنے بیان کا آغاز قرآنی آیت: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءتْكُم مَّوْعِظَةٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَشِفَاء لِّمَا فِي الصُّدُورِ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ* قُلْ بِفَضْلِ اللّهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُواْ هُوَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَ» اور حدیث شریف: «إن الله یرفع بهذا الکتاب أقواما و یضع به آخرین.» کی تلاوت سے کرتے ہوئے کہا: آج مسلمان سراپا خوشی میں ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں ایسی تقاریب منعقد ہورہی ہیں۔ ایسی محفلوں کا انعقاد ’اسلامی جمہوریہ‘ کے نعرے کو عملی جامہ پہناتی ہیں اور اس لفظ کو پرمعنی بنادیتی ہیں۔

موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے ’مدینۃ العلوم‘ خاش کے مہتمم نے کہا: قرآن پاک اللہ کا کلام اور صفت ہے۔ قرآن کو قرآن ہی کے ذریعے تفسیر کرنی چاہیے۔ ارشاد الہی ہے: ، اللہ کی جانب سے انسانیت کیلیے ایک وعظ و نصیحت اتری ہے۔ یہ آپ کی تربیت وہدایت کیلیے ہے۔ جس ذات پاک نے آپ کو جسمانی غذا فراہم کی ہے وہ آپ کو قرآن کی صورت میں روحانی غذا بھی دیتی ہے۔ قرآن انسانوں کو کامیاب و سعید بنانے کیلیے اترا ہے۔ قرآن تمام دردوں کی دوا ہے اور پہلے درجے میں باطنی امراض جیسا کہ شرک، جہالت اور عناد کا علاج کرتاہے۔

انہووں نے مزیدکہا: قرآن پاک رذائل کے خاتمے کیلیے آیاہے اور ان کی جگہ فضائل اور نیک صفات کو پروان چڑھاتاہے۔ قرآن پاک علم و دانش سے مالامال کتاب ہے، جو اس پر عمل کرتاہے اللہ تعالی کی خاص رحمتیں اس پر نازل ہوں گی۔ قرآن پاک کا سرمایہ دنیا کی ہرقسم کی اعلی جاہ و مقام سے بالاتر ہے؛ جس کے پاس قرآن مجید کی دولت ہے تو وہ سب کچھ کا مالک ہے۔

شیخ التفسیر مولانا قلندرزہی نے مزیدکہا: ہمارا دعویٰ ہے کہ اسلام تمام ادیان سے برتر ہے؛ چونکہ مسلمانوں کے پاس قرآن کی دولت ہے۔ قرآن نے ہم کو یہودیوں اور عیسائیوں سے اونچا مقام دیاہے۔ ان کی آسمانی کتابیں تحریف کا شکار ہوگئیں لیکن قرآن ایک محفوظ کتاب ہے۔ یہ آخری آسمانی کتاب قیامت تک اسی شکل میں باقی رہے گی۔

مولانا عثمان نے مزیدکہا: نبی کریمﷺ نے اپنے شاگردوں اور صحابہؓ کی ایسی تربیت کی جس کی نظیر کہیں نہیں ملتی۔ ان تلامذہ کے بارے میں آپ کا کیا گمان ہے جن کا امتحان اللہ تعالی نے خود لیا اور وہ کامیاب نکلے؟ ارشادالہی ہے: ’اولئک الذین امتحن اللہ قلوبہم‘، مختلف غزوات و میادین جہاد میں صحابہ پر حملہ ہوا اور انہوں نے سینہ سپر کرکے رسول اللہﷺ اور اسلام سے دفاع کیا۔ ایسا سخت امتحان کسی بھی امت سے نہیں لیاگیا۔ اللہ نے ان کے دلوں کو تقوا سے بھرا پایا اور ان کو ’مغفرت‘ کا انعام عطا فرمایا۔ صحابہ کرام ظاہر و باطن سے کامل مؤمن تھے۔

آخر میں خطیب اہل سنت خاش نے کہا: جس طرح قرآن پاک ایک بے مثال کتاب ہے، سرورِ کونینﷺ افضل الرسل ہیں، آپﷺ کی تعلیمات بھی لاثانی ہیں اور آپﷺ کے صحابہؓ کی بھی کوئی مثال پوری انسانی تاریخ میں نہیں ملتی۔

SunniOnline.us

modiryat urdu

Share
Published by
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago