Categories: مشرق وسطی

شامی فورسز کو الحولہ میں قتل عام پر مقدمے کا سامنا ہوسکتا ہے:نیوی پلے

جنیوا(العربیہ ڈاٹ نیٹ) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنر نیوی پلے کا کہنا ہے کہ شامی فورسز اور اس کی اتحادی شبیحہ ملیشیا کو الحولہ میں قتل عام پر انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے میں ماخوذ کیا جاسکتا ہے۔
مس نیوی پلے نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام میں کوفی عنان کے امن منصوبے کی حمایت کرے اور گذشتہ ہفتے الحولہ میں ایک سو سے زیادہ افراد کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات میں مدد کرے۔
مس نیوی پلے نے یہ بات جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ایک خصوصی اجلاس کے لیے لکھی گئی تقریر میں کہی جو ان کی جانب سے وہاں پڑھ کر سنائی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ ”الحولہ میں قتل عام اور اس جیسی دیگر کارروائیاں انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتی ہیں اور یہ شہریوں کے خلاف منظم حملوں کی بھی عکاسی کرتی ہیں”۔
جنگی جرائم کی سابق جج مس نیوی پلے نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ”جن لوگوں نے شام میں شہریوں پر حملوں کا حکم دیا یا ان کی معاونت کی یا شہریوں پر حملوں کو روکنے میں ناکام رہے تو وہ اپنے اقدامات پر قابل مواخذہ ہوں گے اور اس کے بغیر یہ ملک مکمل خانہ جنگی کی جانب گامزن ہے”۔
سینتالیس رکن ممالک پرمشتمل انسانی حقوق کونسل کا آج جمعہ سے جنیوا میں اجلاس ہورہا ہے جس میں شام کی صورت حال پر غور کیا جارہا ہے۔ گذشتہ سال مارچ میں صدر بشارالاسد کے خلاف جاری عوامی احتجاجی تحریک کے آغاز کے بعد انسانی حقوق کونسل کا یہ چوتھا اجلاس ہے۔
قطر،ترکی اور امریکا نے اس اجلاس کے لیے ایک قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے جس میں الحولہ کے واقعہ میں انچاس بچوں کی ہلاکت کی مذمت کی گئی ہے اور اس کی جامع اور آزادانہ خصوصی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔دوسرے ممالک نے بھی شام میں ان ہلاکتوں کی مذمت کی ہے لیکن وہ اس کا معاملہ ہیگ میں قائم عالمی فوجداری عدالت کو بھیجنے کی مزاحمت کررہے ہیں۔

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

7 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago