Categories: افغانستان

افغانستان: فوجی اڈے پر راکٹ حملہ، نیٹو کے دو فوجی ہلاک

كابل(خبرايجنسياں) افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ میں ایک فوجی اڈے پر راکٹ کے ایک حملے میں نیٹو کے دو فوجی ہلاک جبکہ چھ دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
نیٹو کی بین الاقوامی امدادی فوج کے ایک ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا: ’’ضلع ناری میں قائم ISAF بیس پر طالبان کی جانب سے ایک راکٹ حملے میں ISAF کے دو فوجی ہلاک جبکہ چھ زخمی ہو ئے۔‘‘
کابل میں قائم ISAF کے پریس آفس نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: ’’افغانستان کے مشرقی علاقے میں عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں دو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔‘‘
رواں ماہ کے اوائل میں طالبان نے اپنے موسم بہار کے سالانہ حملے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

1 hour ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago