Categories: پاکستان

امریکا پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتا ہے‘ کور کمانڈر پشاور

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ،خبر ایجنسیاں )پاکستانی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ افغانستان میں اپنی ناکامیوں پر پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتا ہے۔
صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے افغانستان میں عسکریت پسندوں کے ساتھ مذاکرات کرنے کی صورت میں پاکستان سے اس کی سرزمین پر تمام عسکریت پسندوں کیخلاف کارروائیاں کرنے کی توقع نہ رکھی جائے۔
کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے کہاامریکا اپنی انگلیاں ہم پر کیوں اٹھاتا ہے؟ یہ تو اپنا قصور کسی اور پر ڈالنا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی کا کہنا تھا کیا افغانستان میں طالبان کا خاتمہ ہوگیا ہے؟ وہاں لاکھوں طالبان ہیں۔ پاکستانی سرزمین پر افغان عسکریت پسندوں کو برداشت کرنے یا ان کی حمایت کرنے سے افغانستان میں غیر ملکی فوجوں کے خلاف کارروائیوں کو روکنے میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
جنرل ربانی نے کہا امریکا اور ناٹو فوج افغانستان میں عسکریت پسندوں سے امن معاہدے کرنے کے لیے تعاون کر رہی ہیں۔ اگر سرحد کے اس پار بھی یہی حقیقت ہے تو پھر ہمارے لیے ایسا کرنا کیوں ممنوع ہے؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں اور اس میں سویلین کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے درجنوں جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے لیکن اس کے باوجود پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جدوجہد پر شک کیا جاتا ہے۔ آخر ایسا کیوں ہے اور کیوں پاکستان پر انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں اور اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار دوسروں کو ٹھہرایا جاتا ہے؟۔
جنرل خالد ربانی نے شمالی وزیرستان میں حافظ گل بہادر گروپ کے ساتھ امن معاہدے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وہ کسی قسم کی مشکلات کھڑی کرتا نظر نہیں آتا۔انہوں نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی ہوگی کیونکہ یہ واحد علاقہ ہے جسے اب تک کلیئر نہیں کیا گیا اور ایسا جلد ہوگا۔
جنرل خالد کا کہنا تھا کہ بیشتر اوقات سرحد پار سے شدت پسند پاکستانی علاقے میں داخل ہو کر کارروائیاں کرتے ہیں۔ امریکی اور اتحادی فوج کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان کی سرگرمیوں کو روکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کے بعد بڑی تعداد میں فوج قبائلی علاقوں میں تعینات کی تاکہ شدت پسندوں سے نمٹاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد بار شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کیے گئے ہیں۔

modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago