صوبائی گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کا پک اپ ٹرک جمعے کے روز دیر گئے پاکستانی سرحد کے قریب واقع ننگرھار صوبے کے ضلع دربابا میں بم دھماکے کا شکار ہوا۔
ترجمان احمد ضیا عبدالزئی نے بتایا کہ گزشتہ شام سرحدی پولیس کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بدقسمتی سے تمام پانچوں سرحدی پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ کسی نے فوری طور پر اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم سڑک کنارے یہ بم عموماً طالبان جنگجو نصب کرتے ہیں جو گزشتہ ایک دہائی سے نیٹو کی زیر قیادت غیر ملکی فوجیوں اور افغان حکومتی فورسز کیخلاف برسر پیکار ہیں۔
افغان سکیورٹی فورسز خاص طور پر طالبان کا ہدف ہیں جبکہ یہ ملک 2014 تک سکیورٹی ذمہ داری ایک لاکھ تیس ہزار غیر ملکی فوجیوں سے مکمل طور پر اپنے ہاتھ میں لینے کی تیاری کر رہا ہے۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…
"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…
زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…
"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…