Categories: پاکستان

وزیراعظم گیلانی توہین عدالت کے مجرم قرار

اسلام آباد(خبرايجنسياں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم کو توہین عدالت کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے عدالت برخاست ہونے تک کی سزا دی۔ عدالت کے برخاست ہونے کے بعد وزیراعظم کمرہ عدالت سے باہر نکلے۔
توہین عدالت کے کسی مقدمہ میں دی جانے والی سزاؤں میں یہ سب سے کم سزا ہے۔ توہینِ عدالت میں زیادہ سے زیادہ سزا چھ ماہ قید ہوسکتی ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے جان بوجھ کر توہین عدالت کی اور صدر کے خلاف خط لکھنے سے انکار کیا۔
سپریم کورٹ کے سات رکنی بینچ نے جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں اپنا فیصلہ سنایا۔ تمام ججز کی رائے کے بعد حتمی مسودہ تیار کیا گیا جس پر تمام جج صاحبان نے دستخط کئے۔
وزیراعظم نے نہایت خندہ پیشانی سے عدالت کا فیصلہ سنا اور اپنے وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن کا ساتھ مشاورت کی اور وہیں اس بات کا اعلان کیا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی غیر آئینی اور غیر مہذب اقدام نہیں اٹھایا جائے گا۔
وزیراعظم کو آئین کی دفعہ تین کے تحت توہین عدالت کا مجرم قرار دیا گیا۔ اس سے قبل جب وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی سپریم کورٹ آف پاکستان پہنچے تو ان کے ہمراہ پوری کابینہ اور سندھ اسمبلی کے ارکان کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ سپریم کورٹ پہنچنے پر وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر پھول نچھاور کئے گئے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ وزیراعظم پیدل سپریم کورٹ پہنچے ان کے ہمراہ رحمان ملک اور دوسرے وزرا موجود تھے۔
گزشتہ روز فیصلہ جمعرات تک محفوظ کرتے ہوئے وزیراعظم کو بھی طلب کیا تھا۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران مقدمہ کے استغاثہ اٹارنی جنرل نے کہا تھا کہ وزیراعظم کیخلاف ثبوت ہے نا ہی خط لکھنے سے سوئس کیسز کھل سکتے ہیں جبکہ وزیراعظم کے وکیل اعتزاز احسن نے جوابی دلائل میں کہا تھا کہ صدر وفاق کا حصہ اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ہیں، ابھی سوئس حکام کو خط لکھنے پر اصرار نہ کیا جائے اور وزیراعظم کو بری کردیا جائے۔

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

5 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago