Categories: پاکستان

کراچی: ایک ہفتے میں 40 قتل

کراچی(اردو ٹائمز) کراچی میں قیام امن سے متعلق حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ ایک ہفتے کے دوران 40 سے زائد افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا دیا گیا، 60 سے زائد گاڑیاں جلا دی گئیں، عوام کے تین قیمتی دن ہڑتالوں کی نذر ہو گئے۔
امن و امان کے قیام سے متعلق حکومت کے دعوے ہی ثابت ہوئے۔شہر کی فضاوں میں چلنے والی اندھی اور بہری گولیوں نے40 سے زائد افراد کی زندگیاں چاٹ لیں۔ ان میں سے کتنے ہی اپنے گھروں کے واحد کفیل تھے۔ مختلف علاقوں میں بین کرتی ہوئی ایمبولینس مرنے والوں کے لاشے ڈھو ڈھو کر اسپتال پہنچاتی رہیں مگر قاتلوں کا کہیں پتہ نہ چلا۔
شہر قائد میں جلاو گھیراو اور ہڑتالوں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب پیر کے روز پی آئی بی کالونی مین مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ایم کیو ایم کے کارکن کو قتل کردیا۔جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں10 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔اس دوران46 درجن سے زائد گاڑیاں جلا دی گئیں۔
پیر کے روز ایم کیو ایم کے کارکن کی ہلاکت ہوئی تو منگل کو عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔یوں شہر کے تعلیمی ادارے اور بازار پھر بند ہوگئے سڑکوں پر مہیب سناٹا چھا گیا۔جمعہ کی شب بھی سکون سے نہ گزری ،مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عوامی نیشنل پارٹی کے 3 اور متحدہ قومی موومنٹ کے4 ہمدردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
عوام کا کہنا ہے کہ انہیں روز اس شہر میں گرنے والی لاشیں نظر آتی ہیں مگر حکومت کو قاتل کیوں نہیں نظر آتے۔

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago