Categories: عالم اسلام

لیبیا:مسلح قبائل میں جھڑپیں، 147 ہلاک،395 زخمی

طرابلس(خبرايجنسياں) لیبیا میں مسلح قبائل کے درمیان گزشتہ چھ روز سے جاری جھڑپوں میں ایک سو سینتالیس افراد ہلاک اور تین سو پچانوے زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لیبین وزیر صحت فاطمہ المروشی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک سو اسی شدید زخمیوں کو طرابلس منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
جنوبی ریجن میں یہ جھڑپیں عرب ابوسیف اور افریقین تبسو قبائل کے درمیان ایک ہفتہ قبل اس وقت شروع ہوئیں تھیں جب تبسو قبائل کی فائرنگ سے ابو سیف قبائل کا ایک رکن ہلاک ہوا۔
ابو لیف سابق صدر قذافی کا حامی جبکہ تبسو مخالف ہے۔ ان دونوں قبائل کے درمیان اس سے قبل فروری میں بھی جھڑپیں ہوئیں تھیں جن میں دو اطراف سے متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago