Categories: مشرق وسطی

بشار الاسد کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ دمشق تک آ پہنچا

دمشق (العربیہ.نت) شام میں صدر بشار الاسد کے خلاف عوامی تحریک دارلحکومت دمشق میں داخل ہو گئی جہاں منگل کی صبح دمشق کے وسطی علاقے العباسین اسکوائر میں احتجاجی مظاہرے کے بعد بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار تعنیات کر دیئے گئے ہیں۔
انقلاب کونسل کا کہنا ہے کہ شامی سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے ادلب کے جبل الزوایہ کے علاقے سے شہریوں کو گھروں سے نکال کر دھمکایا کہ اگر انہوں نے منحرف فوجیوں کو حکومت کے حوالے نہ کیا تو انہیں قتل کر دیا جائے گا۔
مقامی کوارڈینیشن کمیٹیوں کے مراسلوں میں بھی ایسی ہی صورتحال بیان کی گئی ہے۔ دمشق کے مضافاتی علاقوں الکسوہ، یلدام اور جسر مسرابا سے شدید فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں۔
دمشق کے مرکز میں بھی احتجاجی مظاہروں میں شدت آتی جا رہی ہے۔ شام کے مختلف علاقوں میں رات کے وقت ہونے والے مظاہروں کا سلسلہ دمشق تک جا پہنچا ہے۔ ان مظاہروں میں بشار الاسد کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
ادھر سرکاری فوج نے حمص کے الرستن شہر میں سرکاری فوج نے اپنا دباؤ مزید بڑھا دیا ہے۔ اب بھی الرستن شہر شدید محاصرے کی حالت میں ہے جہاں ادویہ، کھانے پینے اور ایندھن کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔

modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago