Categories: پاکستان

بلوچستان پر قرارداد، امریکی سفیر کی طلبی

اسلام آباد(بى بى سى) پاکستان کے دفتر خارجہ نے پیر کو امریکی ایوانِ نمائندگان میں بلوچستان کے حوالے سے قرارداد پیش کرنے پر امریکی سفیر کو طلب کیا اور احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے چارج ڈی افیئرز رچرڈ ہوگلینڈ کو طلب کر کے بھرپور احتجاج کیا ہے۔
واضح رہے کہ اٹھارہ فروری کو امریکی ایوانِ نمائندگان میں ایک قرارداد جمع کروائی گئی جس میں کہا گیا کہ بلوچ عوام کو اپنے لیے آزاد ملک کا حق حاصل ہے۔
دفترِ خارجہ کے بیان کے مطابق امریکی سفیر کو بتایا گیا کہ امریکی ایوانِ نمائندگان میں پیش کی جانے والی قرار داد دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات کے منافی ہے۔
بیان کے مطابق امریکی سفیر کو بتایا گیا کہ یہ قرارداد اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ امریکی سفیر سے کہا گیا کہ وہ حکومتِ پاکستان کا احتجاج امریکی انتظامیہ تک پہنچائیں۔
اس قرارداد کے مطابق بلوچی عوام کو تاریخی طور پر حقِ خود ارادیت حاصل ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ بلوچستان اس وقت پاکستان، ایران اور افغانستان میں بٹا ہوا ہے اور اس بلوچ عوام کو حقوق حاصل نہیں ہیں۔
یہ قرارداد ریپبلکن جماعت کے نمائندے ڈینا روباکر نے جمع کرائی۔ روباکر خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔
انہوں نے حال ہی میں امورِ خارجہ کی کمیٹی میں بلوچستان کے معاملے پر عوامی سماعت بھی کروائی تھی اور اس پر بھی پاکستان نے شدید تنقید کی تھی۔
اوباما انتظامیہ نے اس سماعت میں امریکی موقف پیش کرنے کے لیے کسی کو نہیں بھیجا تھا اور کہا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے۔

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

4 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago