Categories: افغانستان

افغانستان، ہیلی کاپٹر گرنے سے 6 امریکی اور فائرنگ سے 4 فرانسیسی فوجی ہلاک

قندھار،کابل (اے ایف پی) جنوبی افغانستان کے صوبے ہلمند میں ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں 6امریکی فوجی اور صوبہ کپیسا میں افغان فوجی یونیفارم میں ملبوس شخص کی فائرنگ سے 4فرانسیسی فوجی ہلاک اور 15زخمی ہوگئے۔فرانس نے واقعہ پرافغانستان میں فرانسیسی فوجی تربیتی آپریشنز کو منسوخ کردیا ہے اور کہا ہے کہ فرانس اپنی فوج افغانستان سے واپس بلانے پر غور کررہا ہے۔حکام نے جمعہ کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر کا حادثہ دشمن کی فائرنگ کے نتیجے میں پیش نہیں آیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک ہیلی کاپٹر سی ایچ۔ 53سی اسٹالین ہلمند صوبہ میں گر کرتباہ ہوگیا۔امریکی حکام نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر پتہ چلا ہے کہ ہیلی کاپٹر مخالفوں کی فائرنگ کے باعث تباہ نہیں ہوا۔ایک اور امریکی افسر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے امریکی فوج کے اراکین تھے۔ایساف نے اپنے مختصر بیان میں کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے گرنے کی تحقیقا ت کی جارہی ہے تاہم ابتدائی اطلاعات ظاہر کررہی ہیں کہ ہیلی کاپٹر کے گرنے کے وقت علاقے میں دشمن کی کوئی سرگرمی نہیں دیکھی گئی۔صوبائی افغان آرمی کے کور کمانڈر سید ملوک نے بتایاکہ ہیلی کاپٹر ٹیکنیکل خرابی کے باعث صوبہ ہلمند کے موسیٰ قلعہ ضلع میں گرکر تباہ ہوا۔
طالبان ملیشیا کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے دعویٰ کیا ہے کہ مزاحمت کاروں نے ہیلی کاپٹرکو مار گرایا تاہم سید ملوک نے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔
ادھرکپیسا صوبہ میں فوجی اڈے پر اپنا کام ختم کرکے جانے والے فرانسیسی فوجیوں پر افغان فوجی یونیفارم میں ملبوس ایک شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4فوجی ہلاک اور15زخمی ہوگئے۔فرانسیسی فوجیوں کو کوئی تحفظ حاصل نہیں تھا اور وہ اپنادفاع بھی نہ کرسکے۔
واقعہ کے رد عمل میں فراسیسی صدر نیکولس سرکوزی نے افغانستان میں فرانسیسی فوجی تربیتی آپریشنز کو منسوخ کردیا ہے اور کہا ہے کہ فرانس اپنی فوج افغانستان سے واپس بلانے پر غور کررہا ہے۔
واضح رہے کہ فرانس کے 3600فوجی افغانستان میں تعینات ہیں جن میں بیشتر کابل اورکپیسا صوبے میں موجود ہیں۔افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے افغان فوجی کی جانب سے فرانسیسی فوجیوں کی ہلاکت پر فرانس کے عوام سے تعزیت کا اظہارکیا ہے۔

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago