امریکی صدر ٹارگٹ کلر قرار

واشنگٹن(ايجنسياں) امریکی صدر باراک اوبامہ کی پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ کی پالیسی سابق صدر جارج بش سے زیادہ بدترین ہے۔
یہ بات برطانوی روزنامے گارڈین کی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جون 2004ءمیں جارج بش کے عہد میں گوانتاناموبے جیل میں قیدیوں پر تشدد کی تصدیق ہونے کے بعد اس کا سلسلہ اوبامہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد بھی جاری ہے، تاہم اس حوالے سے اوبامہ انتظامیہ نے اپنا غیر مقبول میمو تیار کیا ہے، جو محکمہ انصاف کے افسران نے لکھا، جس میں ٹارگٹ کلنگ کو جائز قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ٹارگٹ کلنگ میں ایسے افراد کو قتل کیا جاتا ہے جو محاذ جنگ سے دور ہے، جنھیں میزائل، بموں اور کمانڈر آپریشنز کے ذریعے ٹھکانے لگایا جاتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اوبامہ انتظامیہ کی ٹارگٹ کلنگ پالیسی سے گزشتہ 3 برس میں صرف پاکستان میں ہی 22 سو افراد قتل کئے جاچکے ہیں، جبکہ یمن یا صومالیہ کے حوالے سے تاحال اعدادوشمار دستیاب نہیں۔
اخبار کا کہنا ہے کہ بیشتر واقعات میں امریکی صدر نے خود لوگوں کے قتل کی اجازت دی جیسا کہ ان کے پیشرو بش بھی کرتے رہے اور اوبامہ کے سوا کوئی امریکی صدر ایسا نہیں گزرا جو افراد کے خفیہ قتل کو سیکیورٹی مقاصد بنائے بیٹھا ہو۔
رپورٹ کے مطابق اوبامہ دور میں تشدد اور ٹارگٹ کلنگ زیادہ عام ہوگئی ہے اور 3 جنوری 2011ءکو متعارف کرائی گئی امریکی سیکیورٹی پالیسی میں تمام تر انسانی حقوق کی ضمانت دینے کے باوجود حقیقت یہ ہے کہ صدر کی قتل مہم جاری ہے، اور امریکہ دنیا بھر میں مسلح ڈرون کے مستقل ٹھکانے قائم کررہا ہے۔

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

2 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago