افغانستان کے صدارتی دفتر کے مطابق جیل کو اپنے کنٹرول میں لینے کا فیصلہ اس لئے کیا گیا کہ وہاں افغان آئین سمیت دوسرے ملکی قوانین اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی، جاری کردہ بیان کے مطابق افغان صدر حامد کرزئی نے بگرام ملٹری جیل کو افغانستان حکومت کے زیر نگرانی لینے کے لئے کمیشن ترتیب دیتے ہوئے اس فیصلے پر مہینے کے اندر عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ سال افغان صدر نے اسی کمیشن کو پچھلے سال جنوری میں ایک سال کے اندر جیل کو امریکیوں سے لے کر افغان کنٹرول میں لینے پر متعین کیا گیا تھا۔ صدارتی دفتر کے بیان کے مطابق کمیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ فیصلے پر آج سے ہی عمل درآمد کیا جائے اور یہ عمل ایک مہینے میں مکمل کیا جائے کیونکہ حکومت افغان اقتدار کی مزید خلاف ورزی برداشت نہیں کرسکتی۔
واضح رہے کہ دو ہزار ایک میں امریکی حملے کے بعد کابل کے شمال میں بگرام کے مقام پر بنائی جانے والی یہ جیل مسلسل امریکی کنٹرول میں ہے اور جبر و تشدد کی کارروائیوں کے کئی واقعات اس جیل کے حوالے سے رپورٹ کئے گئے ہیں۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید