Categories: مشرق وسطی

شام: وزارت عظمیٰ اور وزارتِ دفاع کا انسپکٹر جنرل مستعفی، مزید پھوٹ کا اندیشہ

دمشق (العربیہ ڈاٹ نیٹ) شام میں صدر بشار الاسد کے جبر کے سائے میں حکومت کے ساتھ جڑے کئی اہم اور سرکردہ عہدیداروں کی جانب سے بغاوت کی تیاریوں کا انکشاف ہوا ہے۔ دوسری جانب شام میں وزارتِ عُظمیٰ اور وزارتِ دفاع کے “فرسٹ انسپکٹر جنرل” محمود سلیمان الحاج حمد نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے جس کے بعد ملک میں ڈرامائی تبدیلی کا امکان دیکھا جا رہا ہے۔
اپنے عہدے سے مستعفی ہونے والے سابق انسپکٹر جنرل الحاج حمد نے “العربیہ” ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “ان کی بشارالاسد کی حکومت سے علاحدگی کسی بھی آزاد شامی شہری کا فطری ردعمل ہے”۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ فوج اور دیگر محکموں کے اعلیٰ عہدیداروں کی بڑی تعداد حکومت سے علاحدگی اختیار کرنا چاہتی ہے لیکن فوج کے ہاتھوں گرفتاری کے خوف سے وہ ایسا کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں سابق انسپکٹر جنرل نے کہا کہ مجموعی طور پر پوری شامی حکومت ایک جیل میں گھری ہوئی ہے جہاں کسی بھی شخص کو آزادی کے ساتھ نقل وحرکت کی اجازت نہیں۔ ہر جگہ پر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار موجود ہیں جو ایک ایک شخص کی نقل وحرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگ فرار ہونا چاہتے ہیں لیکن انہیں یہ خدشہ ہے کہ یا وہ خود پکڑے جائیں گے یا فوج ان کے اہل خانہ کو اٹھا کر لے جائے گی۔ لوگ اس بڑی جیل سے فرار کی راہیں تلاش کر رہے ہیں تاہم انہیں کچھ سمجھ نہیں آتا۔
الحاج حمد نے شام میں شہریوں کی ہلاکت کی تمام تر ذمہ داری فوج پر عائد کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ شہریوں کا قتل عام سیکیورٹی فورسز کی گردنوں پر ہے۔ سیکیورٹی فورسز کے تین ادارے براہ راست شہریوں قتل عام میں ملوث ہیں جن میں ملٹری انٹلیجنس، جنرل انٹلیجنس اور اس کی ذیلی شاخ فضائی سراغ رساں یونٹ شہریوں کا خون بہانے میں پیش پیش ہیں۔ کسی قسم کی انسانی اور اخلاقی اقدار سے عاری یہ ملٹری ادارے سنگین نوعیت کے جنگی جرائم کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

فوج کی فائرنگ سے مزید 14 ہلاکتیں

“العربیہ ڈاٹ نیٹ” کے مطابق جمعرات کے روز حمص میں فوج کی فائرنگ سے مزید 14 افراد مارے گئے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران حمص میں فوج کی فائرنگ اور تشدد سے مارے جانے والے شہریوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے۔
شام کے شورش زدہ شہروں میں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ حمص سمیت کئی دیگر بڑے شہروں میں فوج کے چھاپوں نے شہریوں میں خوف و ہراس میں اضافہ کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملک کے بعض شہروں میں قائم جیلوں میں قیدیوں کو کچھ سہولتیں بھی دی گئی ہیں تاکہ انہیں عرب مبصرین کو دکھایا جا سکے۔

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

2 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago