امریکی حکام کے حوالے سے اپنے آرٹیکل میں دعویٰ کرنے والے جریدے نے کہاکہ صدر پاکستان مسلسل امریکا کے ساتھ رابطے میں ہیں جب انہیں دبئی میں ہلکی نوعیت کا دورہ پڑا اس وقت بھی واشنگٹن سے گفتگو کے عمل میں مصروف تھے۔
امریکی حکام نے جرید ے کو مزید بتایا کہ انہیں دل کا دورہ پڑنے پر ائیر ایمبولینس کے ذریعے دبئی میں واقعی امریکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کے مختلف نوعیت کے ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق ہوسکتا ہے کہ آصف علی زرداری کی انجیو گرافی کی جائے جب کہ ممکن ہے کہ صدر زرداری ناسازی طبعیت کے باعث اپنے عہدے سے مستعٰفی ہوسکتے ہیں۔
امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل کے ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا شجاع نواز کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کے استعٰفی کا امکان موجود ہے اس حوالے سے پاکستان کی انتطامیہ سے امریکی حکام کی ان ہاؤس تبدیلی کے آپشن پر بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس آپشن کےمطابق صدر زرداری عہدے سے الگ ہوجائیں گےاورانہی کی جماعت سے کسی کو صدربنادیاجائےگا۔
ادھر پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کی وزیر اطلاعات شازیہ مری نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہےکہ صدر کا دورہ دبئی طبی اور نجی نوعیت کا ہے۔
مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام
ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا
مفاہمتی معاہدے پر دستخط سے ایرانی عوام خوش ہیں / ایک خوشحال اور بہتر ایران…
کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…
زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…
مولانا مفتی محمدقاسم بنیکمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام