سرکاری مردم شماری: تہرانی سنیوں کی تعداد دس لاکھ سے اوپر

تہران(سنی آن لائن) ایرانی دارالحکومت تہران میں آباد اہل سنت والجماعت سے تعلق رکھنے والوں کی تعداد دس لاکھ سے بڑھ گئی ہے، یہ بات حال ہی میں کرائی گئی مردم شماری سے سامنے آئی ہے۔
شیعہ ویب پورٹل ’’شیعہ آنلائن‘‘ نے سرکاری مرکز برائے مردم شماری کے ایک ’باخبر اور مستند‘ اعلی اہلکار کے حوالے سے رپورٹ شائع کی ہے کہ ایک مہینہ قبل ہونے والی مردم شماری سے معلوم ہوا ہے تہران شہر میں آباد سنی برادری کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہے۔
فارسی زبان میں سرگرم ویب سائٹ نے مذکورہ خبر پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھاہے ’’عالم تشیع کے دارالحکومت میں دس لاکھ سے زائد سنی آباد!‘‘
یہ پہلی دفعہ ہے سرکاری حکام یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ تہران شہر میں دس لاکھ سے زائد سنی مسلمان رہتے ہیں، یہ تعداد صوبہ تہران کی کل آبادی کی دس فیصد بنتی ہے۔
شیعہ آنلائن کے مطابق سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاہے کہ بعض اعلی حکام اور سرکاری ادارے یہ خبر سن کر انتہائی پریشان اور حیرت زدہ ہوئے!
یاد رہے سرکاری سطح پر تہران میں سنی برادری کی بڑی تعداد کا انکار کیاجاتاہے، اس کے علاوہ لاکھوں تہرانی سنیوں کو مسجد تعمیر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ مجبورہوکر سنی شہری کرایے کے مکانات میں باجماعت نماز ادا کرتے ہیں۔ بعض اوقات خاص کر جمعہ و عیدین کے دنوں میں رکاوٹیں کھڑی کرکے انہیں باجماعت نماز کی ادائیگی سے روکاجاتاہے۔
سنی علمائے کرام و ارکان پارلیمنٹ کی مسجد کی تعمیر کیلیے قانونی چارہ جوئی کا کوئی مثبت نتیجہ اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔

modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago