مہنگائی اوربیروزگاری کیخلاف امریکی اوربرطانوی عوام کااحتجاج جاری

نیویارک / لندن(ثناءنیوز ) امریکی کارپوریٹ سیکٹر کی ‘لالچ’ کے خلاف آواز اٹھانے والے سماجی کارکنوں نے وال اسٹریٹ پر دوبارہ دھرنے کا اعلان کیا ہے. ادھر برطانوی شہر مانچسٹرمیں ہزاروں افراد نے بجٹ کٹوتیوں کے خلاف مظاہرے میں حصہ لیا۔
امریکی اقتصادی مرکز نیویارک میں ‘Occupy Wall Street’ نامی تحریک سے وابستہ نوجوان گزشتہ 3ہفتوں سے فعال ہیں۔ نیو یارک پولیس 700 مظاہرین کو اس الزام پر حراست میں لے کر رہا کر چکی ہے کہ انہوں نے وال اسٹریٹ پر مظاہرے کا اجازت نامہ نہیں لیا تھا۔ مظاہرے کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ اب کل وال اسٹریٹ پر ایک بار پھر دھرنا دیا جائے گا۔
عرب دنیا کے حالیہ جمہوری انقلابات سے متاثرہ امریکی نوجوانوں کی اس تحریک میں بڑے امریکی تجارتی اداروں اور امریکی سیاست میں ان کے اثر ورسوخ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بے روزگاری اور مہنگائی سے تنگ آئے ہوئے ان نوجوانوں کا موقف ہے کہ امریکی حکومت بڑے مالیاتی اداروں کو بیل آوٹ پیکجز دے رہی ہے اور عوام کا کوئی خیال نہیں رکھا جا رہا۔
خبر رساں ادارے رائٹرزکے مطابق امریکی کارپوریٹ سیکٹر کے خلاف عوامی احتجاجات کا سلسلہ نیویارک سے نکل کر اب دارالحکومت واشنگٹن، بوسٹن، شکاگو، سان فرانسسکو ‘لاس اینجلس اور نیو میکسیکو شہر تک پھیل چکا ہے۔
ادھر برطانیہ میں مزدور اتحاد سے تعلق رکھنے والے قریب 35 ہزار افراد نے حکومت کی جانب سے بجٹ میں کٹوتیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ نوکریوں اور انصاف کے مطالبے والے اس مظاہرے کے لیے مانچسٹرشہر کا انتخاب کیا گیا تھا، جہاں وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی قدامت پسند جماعت کنزرویٹوپارٹی نے اپنا سالانہ اجلاس شروع کیا ہے۔

modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago