Categories: مشرق وسطی

عرب دنیا میں عوامی تحریکوں کے بعد اسرائیل تنہا ہو گیا:امریکا

دبئی(العربیہ ڈاٹ نیٹ) امریکا کے وزیردفاع لیون پینیٹا کا کہنا ہے کہ عرب دنیا میں برپا ہونے والی حالیہ عوامی تحریکوں کے بعد اسرائیل مشرق وسطیٰ میں تیزی سے الگ تھلگ ہوتا جارہا ہے اور کمزور سفارتی پوزیشن میں اس کی فوجی طاقت بھی کسی کام نہیں آ سکے گی۔
امریکی وزیردفاع نے یہ بات واشنگٹن سے اپنے ساتھ طیارے پر سفر کرنے والے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔وہ آج سوموار کواسرائیلی اور فلسطینی قیادت سے ملاقات کرنے والے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے لیے یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ وہ مصر اور خطے کے دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنائے کیونکہ ماضی میں یہ تعلقات مفید ثابت ہوئے ہیں۔
مسٹر پینیٹا نے صحافیوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ ”اس حوالے سے میرے ذہن میں کوئی سوال نہیں کہ انھیں (اسرائیل کو) فوجی برتری حاصل ہے۔لیکن آپ یہ سوال کرسکتے ہیں کہ جب آپ سفارتی منظرنامے میں الگ تھلگ ہوجائیں تو کیا یہ فوجی برتری ایسی صورت میں کوئی فائدہ پہنچا سکتی ہے؟”
انھوں نے کہا کہ ”مشرق وسطیٰ کے اس ڈرامائی دور میں جب بہت سی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں ،اسرائیل کے لیے یہ کوئی بہتر صورت حال نہیں ہے کہ وہ بڑی تیزی سے تنہا ہوتا جارہا ہے اورایسا ہورہا ہے”۔انھوں نے کہا کہ اسرائیل کو مصر اور ترکی جیسے ملکوں کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور امریکا اس سلسلہ میں مدد دینے کو تیار ہے۔
امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ”میرے خیال میں خطے میں سکیورٹی کے مفاد میں یہ بات اہم ہے کہ ہم اسرائیل کی ترکی اور مصر جیسے ممالک کے ساتھ تعلقات بحال کرنے میں مدد دیں”۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی لیڈر معاملے کی نزاکت سے آگاہ ہیں۔
اسرائیلی وزیردفاع ایہودباراک اور دوسرے اسرائیلی اور فلسطینی لیڈروں کے ساتھ اپنی ہونے والی بات چیت کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ وہ فریقین پر مذاکرات کی میز پر واپس آنے کے لیے زوردیں گے۔انھوں نے امریکی انتظامیہ کا یہ موقف دُہرایا کہ فلسطینیوں کو اپنی ریاست کے قیام کے لیے اقوام متحدہ سے قرارداد منظور کرانے کے لیے کوشش کے بجائے اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات بحال کرنے چاہئیں۔ان کا کہنا تھا کہ”اقوام متحدہ سے رجوع کرنے سے خطے میں امن قائم نہیں ہوگا”۔
امریکا فلسطینی ریاست کو یک طرفہ طور پر اقوام متحدہ سے تسلیم کرانے کی کوششوں کی مخالفت کررہا ہے اور فلسطینی قیادت کو عالمی ادارے سے رجوع کرنے سے باز رکھنے کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتا رہا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے ہی میں قائم کی جانی چاہیے لیکن فلسطینیوں اوراسرائیل کے درمیان گذشتہ ایک سال سے براہ راست مذاکرات منقطع ہیں۔
فلسطینی صدر محمود عباس اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر منجمد ہونے تک صہیونی قیادت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات سے انکار چکے ہیں۔اسرائیل نے اس مطالبے کو قابل اعتناء سمجھنے کے بجائے گذشتہ ہفتے ہی مغربی کنارے میں گیارہ سو اور مکانوں کی تعمیر کی منظوری دی ہے جس سے صورت حال اور بھی پیچیدہ ہوگئی ہے اور مستقبل قریب میں فریقین کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کا امکان نظر نہیں آتا۔

modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago