Categories: مشرق وسطی

پُر تشدد مظاہروں کے خوف سے اردن میں اسرائیلی سفارتخانہ بند

(العربیہ ڈاٹ نیٹ) اسرائیلی حکومت نے اردن میں فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف پر تشدد مظاہروں کے خدشات کے پیش نظر عمان میں متعین اپنے سفیر اور دیگر سفارتی عملے کو واپس بلا لیا ہے۔
“العربیہ” ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ تل ابیب نے عمان میں اپنا سفارت خانہ ہفتہ وار تعطیلات سے دو روز قبل ہی بند کر دیا ہے۔
عبرانی اخبار “ہارٹز” کے مطابق اُردن میں سفارت خانہ بند کرنے اور تمام سفارتی عملہ واپس بلانے کے احکامات براہ راست وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو اور وزیر خارجہ ایویگڈور لائبرمین نے دیے تھے، جس کے بعد سفارت خانہ بند کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بدھ کو عمان میں امریکی سفارت خانے کے سامنے کوئی 70 افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے اسرائیل اور امریکا کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کیے گئے۔ مظاہرین اردن میں تعینات اسرائیلی سفیر کی بے دخلی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
خیال رہے کہ عمان میں اسرائیلی سفارت خانے میں جمعرات اور جمعہ کو ہفتہ وار تعطیلات ہوتی ہیں اس ہفتے، منگل سے ہی صہیونی سفارت خانہ بند کر دیا گیا تھا۔
اُردن میں اسرائیلی سفارت خانہ ایک ایسے وقت میں بند کیا گیا ہے جب مصر میں گذشتہ جمعہ کو مشتعل مظاہرین نے قاہرہ میں صہیونی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا تھا۔ مظاہرین نے سفارت خانے کی چار دیواری گرا کر اس کا محاصرہ کر لیا تھا، جس پر سیکیورٹی فورسز کو مداخلت کر کے اسرائیلی سفارتی حملے کو بہ حفاظت باہر نکالنا پڑا تھا۔
یہ امر واضح رہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے اس ماہ کے آخر میں فلسطینی ریاست کے لیے اقوام متحدہ سے رجوع کے موقع پر اردن اور فلسطین میں بڑے پیمانے پر فلسطینی ریاست کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا امکان دیکھا جا رہا ہے۔

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

5 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago