Categories: پاکستان

پیٹریاس امریکا کو افغانستان میں شکست سے نہیں بچا سکتے،منورحسن

لاہو(پ ر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہاہے کہ سی آئی اے کے نئے سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس امریکا کو افغانستان میں شکست سے نہیں بچا سکتے ۔ امریکانے اپنا آخری مہرہ میدان میں لا کر ذہنی طور پر عبرتناک شکست کو تسلیم کر کے اپنے اتحادیوں کو پیغام دیدیا ہے کہ پیٹریاس کے بعد اس کے پاس کوئی ہتھیار نہیں جو انہیں شکست سے بچا سکے۔اگر پاکستانی فوج واقعی امریکہ کے حقیقی دشمنوں کا ساتھ دے رہی ہے تو قابل تحسین ہے ۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری دلی خواہش ہے کہ پاک فوج اپنے اوپر بداعتمادی کے داغ کو دھونے میں کامیاب ہو جائے ۔ دس سال تک چٹانوں سے سرپھوڑنے کے بعد امریکہ ذلت سے دوچار ہونے والا ہے ۔ مغربی تہذیب کے سرخیل کا اخلاقی اور معاشی جنازہ تو نکل چکاہے اب جنگی ٹیکنالوجی کا بھرم بھی ٹوٹنے والاہے ۔ حکمران امریکہ کی ڈوبتی کشتی سے اترنے کے لیے تیار نہیں ۔ قوم کو امریکی غلامی میں دینے والے اسلام اور ملک و ملت کے خیر خواہ نہیں ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے برطانیہ اور روس کی شکست سے عبرت پکڑنے کے بجائے عراق اور افغانستان پر چڑھائی کر کے اپنی موت کو دعوت دی ۔ انہوں نے کہاکہ جنرل پیٹریاس سے وابستہ امریکی امیدیں جلد دم توڑ جائیں گی ۔
modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago