Categories: افغانستان

قندھار، قرآن کی بے حرمتی کیخلاف احتجاج، فائرنگ سے 10 مظاہرین جاں بحق

قندھار/کابل (اے ایف پی/جنگ نیوز)امریکا میں ملعون پادری کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف افغانستان میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز قندہارمیں احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے10مظاہرین جاں بحق اور40سے زائدزخمی ہوگئے۔

دوسری جانب پاک افغان سرحد کے نزدیک طالبان کے ساتھ جھڑپ اور کابل میں نیٹو کے اڈے پرحملے میں6 امریکی فوجی ہلاک اور3 زخمی ہوگئے۔ افغان و نیٹو فورسز کے مشترکہ اڈے پر حملے کی کوشش ناکام ہو گی جبکہ اس دوران3 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں ۔
افغان حکام کے مطابق مظاہرین میں شامل ہونے والے شرپسندعناصرمیں سے7مسلح افرادسمیت16افرادکو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق قندہارمیں ہزاروں افغان شہریوں نے امریکی پادری کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکا اورصدرکرزئی کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ اس دوران مظاہرین نے جب اقوام متحدہ کے دفاتراورضلعی انتظامیہ کے ہیڈکوارٹرکی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی تو پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں10مظاہرین جاں بحق اور40سے زائد زخمی ہوگئے۔
قبل ازیں صوبائی گورنرزلمے ایوبی کے ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ سے 5افراد ہلاک اور 46زخمی ہوئے ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago