مولاناعبیداللہ سمیت بعض سنی علمائے کرام کی ضمانت پررہائی

تہران(سنی آن لائن) تہران میں اہل سنت کے معروف مذہبی وثقافتی رہ نما مولانا عبیداللہ موسی زادہ اور صوبہ خراسان رضوی کے بعض گرفتار علمائے کرام گزشتہ دنوں ضمانت پر رہا ہوگئے۔

’سنی آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق مولانا عبیداللہ موسی زادہ 6فروری 2011ء کو تہران سے گرفتارہوگئے تھے، انٹیلی جنس اہلکاروں نے اہل سنت کے نمازخانے کو سیل کرنے کے بعداس کے پیش امام مولانا عبیداللہ کو گرفتارکیاتھا جو 35 دنوں تک قید میں رہنے کے بعد ضمانت پر رہاہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق خراسان رضوی کے شہر مشہد اور تایباد سے تعلق رکھنے والے بعض گرفتار علماء بھی گزشتہ دنوں ضمانت پر رہاہوگئے۔
دوسری جانب سابق خطیب اہل سنت تایباد مولانا محمدفاضلی مبینہ طورپر ابھی تک قید میں ہیں، مولانا فاضلی کو جاری سال کے جنوری میں سیکورٹی حکام نے زبردستی سے خطابت کے عہدے سے برطرف کیاتھا جس کے بعد انہیں منظرعام سے غائب کردیاگیا۔ موصوف ایک نامعلوم مقام پر قید کے ایام گزار رہے ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

5 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago