Categories: پاکستان

فیصل آباد: دھماکے میں کم سے کم 25 افرد جاں بحق، درجنوں زخمی

اسلام آباد(العربیہ ڈاٹ نیٹ) پاکستان کے دوسرے بڑے صنعتی شہر فیصل آباد میں ایک گیس اسٹیشن پر ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم 23 افراد جاں بحق جبکہ ایک سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ ایک کار بم دھماکہ تھا، جس کا نشانہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کا مقامی دفتر تھا۔

فیصل آباد کے کمشنر طاہر حسین کے بقول دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فی الحال یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے 17 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس دھماکے میں 50 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ ایک نجی ٹیلی وژن سے بات کرتے ہوئے طاہر حسین کا کہنا تھا کہ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور ملبے سے زخمیوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دھماکے کی شدت کو دیکھتے ہوئے اس بات کا خدشہ موجود ہے کہ یہ شدت پسندوں کی کارروائی ہو سکتی ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔
یہ گیس اسٹیشن فیصل آباد شہر کے ایک حساس علاقے میں واقع ہے، جہاں کئی اہم قومی اداروں کے دفاتر اور اہم شخصیات کی رہائش گاہیں بھی ہیں۔ ابتدائی رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ ممکنہ طور پر اس حملے کا نشانہ ایف آئی اے کی عمارت تھی۔ حکام کی مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریب کی متعدد عمارتوں کو بھی زبردست نقصان پہنچا، جن میں فوجی بھرتی کا ایک مرکز بھی شامل ہے۔ مزید یہ کہ درجنوں گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابھی تک ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کے ایک اہلکار سبحان علی نے بتایا کہ عمارتوں کے منہدم ہونے کی وجہ سے خدشہ ہے کہ درجنوں افراد ابھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دھماکے کی آواز پانچ سے لے کر چھ کلومیٹر دور تک سنی دی۔
ان کے مطابق بہت حساس اور کافی مصروف علاقہ ہونے کی وجہ سے اس دھماکے کے نتیجے میں زبردست تباہی پھیلی ہے۔ سبحان علی کے بقول امدادی ٹیمیں زخمیوں کو ملبے سے نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

12 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago