ایران: خراسان میں کریک ڈاؤن، متعددسنی علما گرفتار

مشہد(سنی آن لائن) ایران کے مشرقی صوبہ ’’خراسان‘‘ میں سیکورٹی حکام نے مشہد اور تایباد کے بعض سنی علمائے کرام کوگرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کیا ہے۔

’سنی آن لائن‘ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ’’تایباد‘‘ شہر سے تعلق رکھنے والے تین علمائے کرام مولوی ادہم اختری، مولوی مظفر اور مولوی شمس اللہ حیدری کو تین مارچ، جمعے کی رات میں گرفتارکیاگیا جنہیں سیکورٹی حکام نے نامعلوم مقام پرمنتقل کیاہے۔
سنی اکثریت تایبادشہر سے خبرآئی ہے کہ جمعے کے روز عوام نے نمازجمعہ کے بعد احتجاجا جامع مسجد میں جمع ہونے کی درخواست کی تھی تاکہ معزول خطیب وامام مولانا ’’محمد فاضلی‘‘ کو منظرعام پرلایاجائے جنہیں حکومت نے خطابت سے زبردستی برخواست کرنے کے بعد غائب کردیاہے۔ تایبادکے بعض علماء کی یقین دہانی کے بعد کہ اس حوالے سے متعلقہ حکام سے بات کی جائے گی عوام نے احتجاج نہیں کیا۔
دوسری جانب صوبائی دارالحکومت ’’مشہد‘‘ سے اطلاع آئی ہے کہ مسجد النبی (ص) کے پیش امام اور شعبہ تحفیظ القرآن کے استاذ ’حافظ عبدالرشید‘ کو گزشتہ اتوار میں ’’خصوصی عدالت برائے علماء‘‘ میں بلانے کے بعد جیل بھیج دیاگیاہے جو تاحال قید میں ہیں۔
یاد رہے ’مسجدالنبی‘ تاجرآباد ٹاؤن کے خطیب وامام مولانا عبدالعلی خیرشاہی کو تقریبا تین سال قبل مذکورہ عدالت نے ساڑھے چار برس قید اور پانچ سال جلاوطنی کی سزا سنائی ہے۔ خراسان کے ممتاز خطیب اور سنی عالم دین ان دنوں مشہد کی سنٹرل جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ حافظ عبدالرشید مولاناعبدالعلی کی جگہ امامت کررہے تھے۔
حالیہ گرفتاریوں کی اصل وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔
modiryat urdu

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

10 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

10 hours ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago