Categories: افغانستان

افغانستان: قندوزکے سرکاری دفترپرطالبان کا خودکش حملہ،31 افراد ہلاک

قندوز(اے ایف پی،رائٹرز) افغانستان کے صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب میں پیر کو فوجی بھرتی مرکزپر طالبان کے انتہائی خوفناک خود کش حملے میں 31افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے بیشتر افراد کے اعضاء اسپتال لائے گئے ہیں۔ دھماکے میں 100سے زائد افر اد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ چند ہفتے قبل جولائی میں نیٹو فورسز کی افغانستان سے محدود واپسی کے اعلان کے بعد سے مزاحمت کارگزشتہ تین ہفتوں سے سرکاری دفاتر کو نشانہ بنارہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ گورنر محمد ایوب نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے دفتر میں دھماکہ خیز کے مواد سے خود کو اڑالیا۔طالبان ترجمان نے ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے” ہیرو“ارکان نے حملے کا کام انجام دیا ہے اور ان کا ہدف فوج کے بھرتی کا مرکزتھا جس میں سیکورٹی فورسز کے 30ارکان ہلاک ہوئے۔
طالبان کے جاری کردہ بیان میں آتاہے: “استشہادی مجاہدشہید محمدداؤد تقبلہ اللہ باشندہ صوبہ لوگرنےپیرکی روزکٹھ پتلی ادارےکی فوجی بھرتی مرکزمیں ایسےوقت میں فدائی حملہ کیا جب کثیرتعدادمیں امریکی حمایت یافتہ نام نہادقومی لشکرکےجنگجواپنی اسنادکی چھان بین اوراسےقانونی بنانےکی غرض دفتر میں جمع ہوچکےتھے،تواس دوران فدائی مجاہددفترمیں داخل ہوااورملیشیاجنگجوکےدرمیان بارود بھرے جیکٹ سےحملہ کیا،جس کےنتیجے میں تیس30جنگجوہلاک جبکہ بیالیس 42 زخمی ہوئے۔”
دریں اثناء افغان حکام نے الزام لگایا ہے کہ نیٹو فورسز کے ایک فضائی حملے میں میاں بیوی سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق صوبہ ننگرہار کے پاکستانی سرحد سے ملحقہ علاقے میں نیٹو فورسز نے ایک کچے مکان پر بمباری کی۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ کچھ عسکریت پسند سڑک کنارے بم نصب کرنے میں مصروف تھے، اطلاع ملنے پر نیٹو طیاروں نے بمباری کی تاہم نشانہ خطا ہونے کے باعث ایک مکان تباہ ہو گیا جس میں موجود میاں بیوی اپنے چار بچوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔
ایک روز قبل افغان صدر حامد کرزئی نے مشرقی صوبہ کنڑ میں نیٹو کی فضائی بمباری میں 50افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی تھی ۔کابل میں نیٹو کے ترجمان میجر مائیکل جونسن نے بتایا کہ بمباری سے شہری ہلاکتوں کے واقعات کی تحقیقات ہو رہی ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

5 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago