Categories: مشرق وسطی

مصریوں کو انٹرنیٹ سروسز سے محروم کرنے کے لیے اسرایئلی ٹیکنالوجی کا استعمال

حیفا(العربيہ) مصر میں صدر حسنی مبارک کا تختہ الٹنے کے لیے جاری عوامی احتجاج میں ایک ہفتے تک انٹرنیٹ کی سروسز کی بندش کے لیے اسرائیل میں تیارکردہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک اسرائیلی اخبارنے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ مصری عوام کو انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم کرنے کے لیے قاہرہ حکام نے تل ابیب سےجدید ٹیکنالوجی اورسافٹ ویئر مستعار لیے تھے۔

ایک بزنس اخبار”کالکلیسٹ” نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ “مصری حکام کے لیے یہ سننا ناگوار ہو گا تاہم حقیقت یہ ہے کہ جمہوریہ مصر میں انقلابی تحریک کے پہلے ہفتےمیں انٹرنیٹ سروسز جام کرنے کے لیے جو جدید نوعیت کی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی تھی وہ اسرائیل سے حاصل کردہ تھی۔
رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ سروسز معطل کرنے کے لیے”نروس” نامی ایک یہودی کمپنی نے سنہ 1997ء میں جدید ٹیکنالوجی کی تیاری شروع کی تھی۔ “نروس” کی تیارہ کردہ ٹیکنالوجی کا کئی دیگر ممالک میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔ گذشتہ برس یہ کمپنی امریکی “بوئنگ “کمپنی نے 07 کروڑ ڈالرز میں خرید لی تھی۔ کمپنی کی بنیاد تین اسرائیلی انجینئروں ڈاکٹر اوری کوھن، سطاس حیمرون اور اورئین ارئیل نے رکھی تھی۔ اب اس کے تینوں بانیان کمپنی کو چھوڑ چکے ہیں تاہم اس وقت اس میں کام کرنے والے ملازمین کی تعداد ڈیرھ سو سے زیادہ ہے۔
جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی تیار کرنے والی یہ کمپنی صرف انٹرنیٹ سروس جام کرنے لیے سافٹ ویئرہی تیار نہیں کرتی بلکہ اسرائیلی سراغ رساں ادارے اس کے تیار کردہ آلات کی مدد سے ٹیلیفون کالیں اور انٹرنیٹ کے ذریعے ہونے والی آڈیو اور ویڈیو کالز بھی ریکارڈ کر رہے ہیں۔
اخبار لکھتا ہے کہ مصر میں ٹیلیفون اور انٹرنیٹ کی خدمات مہیا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی “ایجیٹ ٹیلی کام” کی سروسز کی معطلی میں “نروس” کا کلیدی کردار ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایجیٹ ٹیلی کام مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک سعودی عرب اور پاکستان میں بھی مواصلات کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ایجیٹ ٹیلکام کی سروسز پورے ملک میں معطل کی گئی ہیں۔
نروس کمپنی دنیا بھرمیں کہیں بھی انٹرنیٹ کےذریعے ہونے والے ای میل روابط، ٹیلیفون یاچیٹ روم کے ذریعے ہونے والی بات چیت کا مکمل ریکارڈ رکھنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

18 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago