Categories: مشرق وسطی

بیت المقدس میں یہودیوں کے حملے میں چار خواتین سمیت 15 افراد شدید زخمی

مقبوضہ بیت المقدس(مرکز اطلاعات فلسطین) فلسطین میں غاصب یہودی آبادکاروں اور فلسطینی باشندوں کے درمیان القدس میں شعفاط کے مقام پر تازہ جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں یہودی آبادکاروں اور صہیونی فوج کے حملے میں چار خواتین سمیت 15 فلسطینی شدید زخمی بتائے جاتے ہیں. عینی شاہدین کے مطابق فلسطینی مظاہرین پر اسرائیل فوج نے گولیاں چلائیں، اشک آور گیس کے شیل پھینکے اور ان پر لاٹھیاں برسائیں جس کے نتیجے میں کئی افراد شدید زخمی ہوئے.

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی آبادکاروں اور فلسطینیوں کےدرمیان کشیدگی بدھ کی شام بیت القدس کے شمال میں شعفاط کے مقام پر اس وقت شروع ہوئیں جب یہودیوں نے فلسطینیوں کی املاک کو نذرآتش کرنے کی کوشش کی. مشتعل فلسطینیوں کے ھجوم نے اپنی دکانوں اور دیگر املاک کوآگ لگا کر جلانے کی صہیونی کوشش ناکام بنائی تو جواب میں یہودیوں نے لاٹھیوں اور پتھروں سے ان پرحملہ کر دیا، جس میں کئی فلسطینی زخمی ہوئے.
فلسطینیوں اور یہودی آبادکاروں کے درمیان جھڑپیں جاری تھیں کہ صہیونی پولیس اور فوج کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی. فوجیوں نے یہودی آبادکاروں کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے فلسطینیوں پر سیدھی گولی چلائی، آنسوگیس کے شیل پھینکے اور ان پر لاٹھی چارج کیا، جس کے نتیجے میں چار حاملہ خواتین، تین بچے اور آٹھ دیگر شہری زخمی ہوئے ہیں.
زخمیوں کو بیت المقدس میں شعفاط اسپتال لے جایا گیا جہاں گولیوں سے زخمی ہونے والے بعض افراد کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق یہودی آبادکاروں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپٰیں رات گئے بھی جاری ہیں اور آخری اطلاعات تک شہر میں کشیدگی برقرار تھی.
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago