Categories: افغانستان

افغانستان ناٹو پر فدائی حملہ‘2 اتحادی فوجیوں سمیت21 ہلاک

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن) افغان صوبے پکتیا میں اتحادی فوجی اڈے کے قریب خودکش حملے میں2ناٹو فوجیوں سمیت21 افراد اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ لوگر میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں7اہلکار مارے گئے۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

افغان حکام کے مطابق دھماکا پکتیا کے گردیز ضلع میں افغان فوجی اڈے کے قریب ہوا۔ یہ اڈہ اتحادی فوج کے زیر استعمال تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق اس دھماکے میں 19 افراد ہلاک اور 19زخمی ہوگئے ہیں۔
ادھر طالبان ترجمان نے فون پر برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایک طالبان مجاہد نے فوجی اڈے پر خودکش حملہ کرکی19 اتحادیوں کوہلاک کیا۔
افغانستان میں اتحادی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گردیز میں ایک فوجی بیس کے باہر ہونے والے بم دھماکے میں ناٹو کے 2 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس دھماکے میں 6 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
صوبے پکتیا کے دارالحکومت گردیز میں ہونے والا یہ دھماکا جس علاقے میں ہوا وہاں پر مقامی تاجر ناٹوفوج اور افغان فوج کو سامان بیچتے ہیں۔ترجمان نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شہریت کے بارے میں نہیں بتایا لیکن گردیز میں موجود غیر ملکی فوجیوں میں اکثریت امریکی فوجیوں کی ہے۔
دوسری جانب طالبان کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ یہ حملہ ان کے ایک خودکش بمبار نے کیا ہے۔صوبائی حکومت کے ترجمان روح اللہ سیمون کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 2 دکان دار ہلاک اور 18 افراد زخمی ہوگئے ۔
ادھر وسطی صوبہ لوگر میں واقع ایک پولیس چیک پوسٹ پر طالبان کے ایک حملے میں 7 افغان پولیس اہلکارہلاک ہو گئے۔ ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر حملے کی تصدیق کی ہے تاہم اس نے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago