وکی لیکس: امریکی مفادات کی فہرست جاری

واشنگٹن(بی بی سی) وکی لیکس نے دنیا بھر میں اہم تنصیبات کی ایک ایسی فہرست جاری کی ہے جنہیں امریکی اپنی قومی سلامتی کے لیے اہم قرار دیتا ہے۔ فروری سن دو ہزار نو کو امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے دنیا بھر میں اپنے سفارتخانوں سے کہا تھا کہ وہ تمام ایسی تنصیبات کی فہرست تیار کریں جن کے متاثر ہونے سے امریکی قومی سلامتی کو نقصان پہنچتا ہو۔

امریکی سفارتی عملے کو ایسی تمام تنصیبات کو فہرست میں شامل کرنے کو کہا گیا تھا جن کے متاثر ہونے سے صحتِ عامہ، معاشی استحکام اور امریکی قومی سلامتی کو زک پہنچتی ہو۔ اس فہرست میں پائپ لائنیں اور ٹرانسپورٹ کے جنکشن بھی شامل ہیں۔
بی بی سی کے سفارتی امور کے نامہ نگار جوناتھن مارکس کے مطابق یہ اب تک وکی لیکس کی طرف سے جانے والی سب سے متنازع دستاویز ہے۔
وکی لیکس کی طرف سے جاری کی جانے والی کیبل میں امریکی قومی سلامتی کی جو تعریف دی گئی ہے وہ بہت وسیع ہے اور اس میں ہر طرح کی تنصیبات شامل ہیں۔
دیگر تنصیبات کے علاوہ کانگو میں واقع ایک کوبالٹ کی کان، آسٹریلیا میں واقع سانپ کے کاٹے کے علاج کی دوا کی فیکٹری اور ڈنمارک میں ایک انسولین پلانٹ کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
بی بی سی کے نامہ کے مطابق اگر امریکی عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے تو اس فہرست کو اہم تنصیبات اور سہولتوں کی ایک ایسی ڈائریکٹری کہا جا سکتا ہے جو امریکی کے لیے بہت اہم تصور کی جاتی ہیں۔
نامہ نگار کے مطابق اسی لیے کسی کو برطانوی اخبار دی ٹائمز کی شہ سرخی پر کسی کو تعجب نہیں ہونا چاہیے جس نے اس فہرست کو امریکہ مخالف دہشت گردوں کے اہداف کہا ہے۔ نامہ نگار کے مطابق اخبار دی ٹائمز کی شہ سرخی سے یہ سوال اٹھتا ہے کہ کیا یہ واقعی وہ اہداف ہیں جن کو دہشت گرد نشانہ بنا سکتے ہیں؟
نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ سکیورٹی کی کوئی بڑی خلاف ورزی نہیں ہے لیکن کئی ملک اسے ایک غیر خوش آئند پیش رفت سمجھیں گے۔ اس سے اب یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ وکی لیکس اس دستاویز کو جاری کر کے کیا مثبت کام کرنا چاہ رہا تھا۔
برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ میلکم رفکنڈ نے اس کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ اس بات کا ایک اور ثبوت ہے کہ وکی لیکس کی انتظامیہ مجرمانہ حد تک غیر ذمہ دار ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسی معلومات ہیں جن کو جاننے میں دہشت گردوں کو بہت دلچسپی ہو گی۔
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

50 minutes ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago