Categories: افغانستان

افغانستان میں باگرام کے امریکی فوجی کیمپ میں خفیہ جیل کا انکشاف

نیو یارک(خبررساں ادارے) امریکی پالیسی تھنک ٹینک نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے افغانستان کے مرکزی ملٹری بیس میں خفیہ جیل قائم کر رکھا ہے جہاں قیدیوں کو اذیت ناک سزائیں دی جاتی ہیں۔

امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ کے مطابق مذکورہ خفیہ جیل کابل میں باگرام کے فوجی اڈے میں قائم ہے۔
امریکی خفیہ جیل سے حال ہی میں رہائی پانے والے قیدی نے نیو یارک کی اوپن سوسائٹی فائونڈیشن کو بتایا کہ باگرام کے خفیہ جیل میں قیدیوں کو اذیت ناک سزائیں دی جاتی ہیں۔ انہیں کئی کئی دنوں تک سونے نہیں دیا جاتا اور یخ بستہ سیلوں میں رکھا جاتا ہے۔
رواں سال ماہ اپریل میں بھی برطانوی نشریاتی ادارے نے باگرام ایئر بیس میں خفیہ امریکی جیل کا الزام عائد کیا تھا۔
اوپن سوسائٹی فائونڈیشن کا کہنا ہے کہ 18 قیدیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں 2009ء سے 2010ء تک باگرام ملٹری کیمپ کی فوجی جیل میں رکھا گیا جبکہ امریکی فوجی خاتون ترجمان کیپٹن پامیلہ کنزا نے تھنک ٹینک کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ باگرام میں امریکہ کوئی خفیہ جیل آپریٹ نہیں کر رہا۔
modiryat urdu

Recent Posts

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی توجہ کی علامت» ہے

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…

5 hours ago

تین سنی بلوچ علما کو راسک کے انٹیلی جنس دفتر میں طلب کیا گیا

سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…

2 weeks ago

آبِ زم زم: فضیلت، شفاء اور قبولیت

زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…

2 weeks ago