بابری مسجد ملکیت کیس: آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کا سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کافیصلہ

نئی دہلی (ايجنسياں) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے بابری مسجد ملکیت فیصلے کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ لکھنو میں مسلم پرسنل لا بورڈ، سنی سینٹرل وقف بورڈ کے نمائندگان کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔ جس میں الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت کے علاوہ مقدمے کے قانونی پہلوﺅں اور دیگر مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اے ایف پی کے مطابق پرسنل لاءبورڈ کے ترجمان ایم اے رحیم قریشی نے لکھنو میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہائیکورٹ کے فیصلے میں بہت زیادہ کمزوریاں ہیں۔ اس لئے بھارتی مسلمانوں کا حق ہے کہ وہ فیصلے کو چیلنج کریں۔
بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے وکیل ظفر یاب جیلانی نے کہا کہ یہ ایشو صرف اسی صورت میں حل ہو سکتا ہے کہ مسلمانوں کے دعوے کو برقرار رکھا جائے اور ہم اپنے مؤقف سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago