Categories: افغانستان

بنگلہ دیش اپنی فوج افغانستان بھیجنے کی تاریخی غلطی نہ کرے‘ طالبان

واشنگٹن (آن لائن) افغان طالبان نے بنگلہ دیش کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکی درخواست پر اپنے فوجی افغانستان نہ بھیجے‘ امید ہے کہ بنگلہ دیش کے عوام اور اسلامی ممالک بنگلہ دیشی حکومت کو اس ممکنہ تاریخی غلطی سے روکیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کی جانب سے ایک ویب سائٹ پر عربی اور پشتو میں یہ پیغام نشر کیا گیا ہے جس میں بنگلہ دیش کو انتباہ دیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے کہنے پر اپنے فوجیوں کو افغانستان نہ بھیجیں کیونکہ ایسا کرنا ان کے لیے سودمند نہیں ہو گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ بنگلہ دیش کے حکمران اسلامی تعلیمات سے بخوبی آگاہ اور سیاسی طور پر دانشمند ہیں اور وہ اس دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے لوگوں کو اسلام اور افغان عوام کے خلاف جنگ کیلئے نہیں بھیجیں گے اور اگر انہوں نے ایسا کیا تو یہ ان کی تاریخی غلطی ہو گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ بنگلہ دیش کا اسلامی طبقہ اپنے حکمرانوں کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دے گا کہ اس کی فوج اسلام اور ہمسایہ اسلامی ملک کے خلاف برسرپیکار ہو۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago