برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں ممبئی طرز کے دہشت گرد حملوں کا خطرہ

لندن(ايجنسياں) برطانوی ٹی وی نے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں ممبئی طرز کے دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے۔ ایفل ٹاورمیں بم کی اطلاع نے خوف و دہشت پھیلادی۔

برطانوی ٹی وی کے مطابق برطانیہ میں بیک وقت کئی دہشت گردحملے ہو سکتے ہیں۔ ان حملوں کا منصوبہ القاعدہ نے بنایا ہے۔ فرانس میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ اسی دوران ایفل ٹاور کے آپریٹر کو گمنام فون کال موصول ہوئی۔ کہا گیا کہ ایفل ٹاور میں بم چھپایا گیا ہے۔ خبر چند ہی لمحوں میں حکام تک پہنچ گئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ایفل ٹاور کا ایک ایک حصہ کھنگال ڈالا۔ آس پاس کی تمام سڑکیں بند کردی گئیں۔ ہر قسم کا ٹریفک روک دیا گیا۔ بعد میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ایفل ٹاور کو کلیئر قرار دے دیا۔
اب شہر کے تمام مصروف علاقوں، ایئرپورٹ، ریلوے اسٹیشن، بس اسٹاپ پر فوج گشت کررہی ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago