Categories: افغانستان

افغانستان میں مزید دو نیٹو فوجی ہلاک

کابل(خبررساں ادارے) افغانستان کے مشرقی حصے میں بم دھماکے میں دو نیٹو فوجی ہلاک ہوگئے، نیٹو حکام نے فرانسیسی خبر ایجنسی کو بتایا کہ طالبان نے سڑک کنارے بم نصب کیا تھا۔ اس سال میں ہلاک ہونے والے نیٹو فوجیوں کی تعداد پانچ سو چونتیس ہوگئی۔جبکہ گزشتہ برس صرف پانچ سو اکیس نیٹو فوجی ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب کابل افغانستان اتحادی فوج نے مشرقی افغانستان میں آپریشن کے دوران 30 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ نیٹو نے افغانستان میں مزید دو اتحادی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق بین الاقوامی سلامتی معاون فورس (ایساف) کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحادی فوج نے افغان پولیس اور فوج کے تعاون سے افغانستان کے مشرقی صوبہ لغمان میں طالبان کے خلاف کارروائی کی اس کارروائی کا مقصد علاقے سے طالبان کو نکالنا تھا۔ کارروائی کے دوران افغان قوت کا بھی استعمال کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی میں 30 طالبان ہلاک ہو گئے جبکہ اتحادی و افغان فورسز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
دریں اثناء نیٹو کی طرف سے کابل میں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی افغانستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو نیٹو فوجی ہلاک ہو گئے۔ بیان میں مرنے والے فوجیوں کی قومیت اور دیگر تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں.
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago