Categories: پاکستان

کوئٹہ : خودکش حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 64ہوگئی

کوئٹہ (ايجنسياں) گزشتہ روز  فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے القدس ریلی دوپہر تین بجے کے قریب جوں ہی میزان چوک کے قریب پہنچی حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد64ہوگئی ہے جبکہ ایک سوبیس افراد زخمی ہیں۔

آج کوئٹہ میں شٹرڈاون ہڑتال اور تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔شہر میں سوگ کی فضا ہے ۔بلوچستان شیعہ کانفرنس کی جانب سے چالیس روزتک سوگ کا اعلان ہوا ہے۔ حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں تمام مذہبی جلوسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
گزشتہ روز میزان چوک پر ہونے والے دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں چونسٹھ افراد جاں بحق اور ایک سو پچاس زخمی ہوگئے تھے ۔ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم لشکرجھنگو ی نے قبول کی ہے۔
دھماکے کے بعد نامعلوم افراد نے شدید فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں متعدد صحافی اور عام شہری زخمی ہوگئے۔ شرپسندوں نے متعدد دکانیں ، گاڑیاں حتی کہ سیلاب متاثرین کے کیمپوں کوبھی نذرآتش کردیا۔ فائرنگ سے کئی افراد زخمی ہوئے ۔
وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم ریئسانی نے واقعے کی عدالتی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے جبکہ آئی جی بلوچستان نے تحقیقات کیلئے چارٹیمیں تشکیل دی ہیں۔
حکام کے مطابق دھماکے میں دس سے پندرہ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔دھماکے کے بعد ایف سی نے شہر کا کنٹرول سنبھال لیا۔ شہر میں سخت اشتعال اور کشیدگی ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی توجہ کی علامت» ہے

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…

4 hours ago

تین سنی بلوچ علما کو راسک کے انٹیلی جنس دفتر میں طلب کیا گیا

سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…

2 weeks ago

آبِ زم زم: فضیلت، شفاء اور قبولیت

زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…

2 weeks ago