Categories: پاکستان

وزیرستان میں 2 امریکی ڈرون حملے، 12 قبائلی جاں بحق

میرانشاہ (ايجنسياں) شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ ڈرون میزائل حملوں میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق میرانشاہ کے گاؤں ماچس فیکٹری میں افطار کے وقت امریکی جاسوس طیارے سے ایک گھر میں دو میزائل داغے گئے۔ حملے میں 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
مقامی افراد نے زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال پہنچایا۔ حملے کے بعد 4 جاسوس طیارے فضا میں پرواز کرتے رہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بھی افطار کے وقت جاسوس طیارے سے ایک مکان پر 4 میزائل فائر کئے گئے۔ اس حملے میں3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ دتہ خیل میں جاسوس طیاروں کی پروازیں بدستور جاری ہیں۔ جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی توجہ کی علامت» ہے

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…

4 hours ago

تین سنی بلوچ علما کو راسک کے انٹیلی جنس دفتر میں طلب کیا گیا

سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…

2 weeks ago

آبِ زم زم: فضیلت، شفاء اور قبولیت

زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…

2 weeks ago