Categories: مشرق وسطی

رام اللہ میں مجاھدین کی تازہ کارروائی میں دو صہیونی زخمی

رام اللہ (مرکز اطلاعات فلسطین) مقبوضہ مغربی کنارے میں منگل کے روز مجاہدین کے ہاتھوں چار یہودیوں کی ہلاکت کے بعد مزاحمتی کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے . اطلاعات کےمطابق بدھ  کے روز مغربی کنارے کے مرکزی شہر رام اللہ میں مجاھدین کی کارروائی میں کم از کم دو صہیونی زخمی ہو گئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق مسلح مزاحمت کاروں نے بدھ کی شام رام اللہ کے قریب”ریمو نیم “شاہراہ پر دو الگ الگ یہودی آبادکاروں کی گاڑیوں پر فائرنگ کی،جس کے نتیجے کم ازکم دو افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں سے ایک کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے.
الخلیل میں منگل کی شام ہونے والی کارروائی کے بعد 24 گھنٹوں کے اندریہودی آبادکاروں پر فلسطینی مجاھدین کا یہ دوسرا حملہ ہے.
ادھر اسرائیلی اخبار”یدیعوت احرونوت” نے اپنی ویب سائٹ پر جاری تازہ خبر میں میں بتایا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پر حملے شاہراہ “ریمونیم ” نمبر 60 کے قریب کیے گئے. حملے میں زخمی ایک شخص کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے.
دوسری جانب قابض فوج نے مجاہدین کی کارروائی کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کرمزاحمت کاروں کی تلاش شروع کر دی ہے، تاہم آخری اطلاعات آنے تک کسی شخص کی گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں.
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

8 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago