Categories: افغانستان

افغانستان: 4 پولیس اہلکاروں سمیت 6 اتحادی فوجی ہلاک

کابل (اے ایف پی)افغانستان میں اتحادی فوج نے جھڑپوں میں 20 طالبان کو ہلاک کرنیکا دعویٰ کیا ہے جبکہ پُر تشدد واقعات میں چار پولیس اہلکاروں سمیت 6 اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے.

خوست میں جنگجوؤں نے حملہ کر کے تین افغان بچوں کو ہلاک اور ان کی ماؤں کو شدیدزخمی کر دیا ہے۔ایساف کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اور بیان میں کہاگیا ہے کہ خوست میں طالبان کے حملے میں زخمی ہونے والااتحادی فوجی بھی ہلاک ہوگیا تا ہم اس فوجی کی شہریت کے بارے میں فوری طو رپر کچھ نہیں بتایا گیا.
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نیٹو اور افغان اتحادی فوج کے صوبہ پکتیکا میں حقانی نیٹ ورک کے خلاف مشترکہ آپریشن کے دوران20 طالبان ہلاک ہوئے،بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران اتحادی فوجیوں نے بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنانے کے علاوہ بھاری مقدارمیں ہتھیار بھی قبضے میں لے لئے.
افغان صوبائی ترجمان داؤد احمدی نے بتایا کہ صوبہ ہلمند میں افغان پولیس اہلکاروں کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرانے کے باعث چار پولیس اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago