Categories: مشرق وسطی

اردن کی عقبہ پورٹ پر گراڈ میزائل حملہ، چار افراد زخمی

عمان (ایجنسیاں) اردن کے وزیر داخلہ نائف القاضی نے تصدیق کی ہے کہ پیر کی صبح ساحلی شہر العقبہ پر گراڈ طرز کے راکٹ فائر کئے گئے۔ یہ راکٹ شہر کی مرکزی شاہراہ پر گرے جس سے چار شہری زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں ایک کی حالت نازک ہے۔

نائف القاضی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ راکٹ شہر کی مرکزی شاہراہ پر واقع انٹر کونٹینٹل ہوٹل کے قریب گرے، جس سے دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم ابھی مزید معلومات جمع کر رہے ہیں۔ پولیس کے آئی جی جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو چکے ہیں تاکہ مزید تحقیق کی جا سکے۔
درایں اثنا اردن کے وزیر اطلاعات اور مواصلات علی العاید نے بتایا کہ العقبہ کے علاقے میں میزائل پیر کی صبح داغے گئے۔
ادھر اسرائیل کے فوجی ریڈیو نے جنوبی اسرائیل کی ایلات بندرگاہ پر پانچ راکٹ گرنے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم صہیونی حکام نے اس حملے میں پہنچنے والے نقصان کی بابت کچھ نہیں بتایا ہے۔ ریڈیو کے مطابق ایک میزائل سمندر میں گرا جبکہ باقی اردن کی سرحد کے پاس گرے۔
اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے بھی ایلات اور اس کے گرد و نواح میں میزائل حملے کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے بتایا کہ اس میں کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔
یاد رہے کہ امسال بائیس اپریل کو جنوبی اسرائیلی شہر ایلات میں کاٹیوشا میزائل حملہ کیا گیا، تاہم اس میں بھی کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ حکام نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا تھا کہ یہ راکٹ اردن یا مصر کے علاقے سیناء سے فائر کئے گئے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

10 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

10 hours ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago