Categories: پاکستان

کراچی :رکن صوبائی اسمبلی قتل، ہنگاموں میں 30ہلاک ،70سے زائد زخمی

کراچی(ايجنسياں) کراچی کے علاقے ناظم آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن صوبائی اسمبلی رضا حیدر اپنے محافظ سمیت جاں بحق ہو گئے ۔

رکن صوبائی اسمبلی رضا حیدر ظم آباد نمبر دو کی جامع مسجد میں نمازہ جنازہ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل حملہ آوروں نے ان پر مسجد کے وضو خانے میں حملہ کر دیا۔ جس کے نتیجے میں رضا حیدر اور انکا محافظ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔جبکہ فائرنگ کی زد میں آنے والا نوجوان بھی جاں بحق ہو گیا۔ حیدر رضا کی میت کو عباسی شہید ہسپتال پہنچایا گیا ۔جہاں کارکنان اور رابطہ کمیٹی کے ارکان کی بڑی تعداد پہنچ گئی اور شدید احتجاج کیا۔
واقعے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ متعدد علاقوں کی مارکٹیوں کو بند کروا دیا گیا۔ ایم کیو ایم کے رہنما کے قتل کے بعد کراچی شہر میں ھنگامے پھوٹ پڑے۔فائرنگ سے 30افراد ہلاک اور70کے قریب زخمی ہو گئے جبکہ کروڑوں روپے کی املاک کو نذر آتش کر دیا گیا۔
دوسری جانب شہر میں حالات کشیدہ ہونے کے باعث رینجرز اور پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد مختلف علاقوں میں گاڑیاں بھی نذر آتش کی گئیں ۔ حیدر رضا کی میت کو پورسٹ مارٹم کے بعد امام بارگاہ باب العلم منتقل کر دیا گیا ہے ۔
رضا حیدر نے جامع کراچی سے بی  اے کیا تھا اور پی ایس چورانوے کراچی چھ سے منتخب ہوئے تھے۔ اکاون سالہ رضا حیدر بورڈ آف ریونیو اسٹینڈنگ کمیٹی کے ممبر ،ممبر کوپریشن اسٹینڈنگ کمیٹی، لوکل گورنمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ممبراور ممبر پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ اسٹینڈنگ کمیٹی تھے۔ انہوں نے سوگواران میں بیوی اور دو بچے چھوڑے ہیں۔ آخری اطلاع تک فسادات رات گئے تک جاری رہے۔آج کراچی میں آم تعطیل جبکہ امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔
modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago