Categories: پاکستان

پاکستان:سیلاب سے 1500افراد جاں بحق لاکھوں بے گھر ،وبائی امراض کا خدشہ

پشاور(ايجنسياں)  پشاور سینیئر وزیرخیبر پختونخواہ بشیر بلور نے کہاہے کہ سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پندرہ سو ہوگئی ہے ۔ اربوں روپے کا نقصان ہواہے ۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے  انھوں نے کہاکہ سیلاب کی وجہ سے پل اور رابطہ سڑکیں تباہ ہونے سے متعدد علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیاہے ۔ جبکہ سوات ،کالام رابطہ پل بھی ٹو ٹ گئے ہیں۔
انکاکہناتھاکہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگایاجارہاہے۔ملک بھر میں سیلاب سے اب تک پندرہ سو  افراد ہلاک اور لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ خیبر پختونخواہ میں سیلاب سے متاثرہ لاکھوں افراد تاحال امداد کے منتظر ہیں ۔ہزاروں لوگ سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ دو ہزار افراد کو پشاور کے عارضی کیمپوں میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ متاثرین کا کہناہے کہ کیمپوں میں انھیں مناسب سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں ۔
ہزارہ ڈویژن کو بھی آفت زدہ قرار دیدیاگیا ہے ۔ ہزارہ کے ضلع کوہستان میں دبیر کے مقام پر پھنسے ہوئے دوسو چینی باشندوں میں سےایک سو دوکوبحفاظت نکال لیا گیا ہے ۔ اس علاقے میں دس سے پندرہ ہزار مقامی باشندے قریبی پہاڑ پر پناہ لیے ہوئے ہیں جہان ان کے پاس خوراک نہیں لوگ گھاس اور پتے کھا کر گذارا کررہے ہیں یہاں وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے ۔ شاہراہ کاغان کو مرمت کے بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔ جس کے بعد ناران میں پھنسے ہوئے سیاحوں کی واپسی کا عمل شروع ہوگیاہے ہزارہ ڈویژن میں مرکزی شاہراہ ریشم کی مختلف مقامات پر بحالی کا عمل بھی جاری ہے تاہم دور دراز علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنے پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔ متعدد رابطہ پل سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے متاثرہ علاقوں کا ملک بھر سے رابطہ منقطع ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں انڈس ہائی وے کو ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا ہے  جبکہ ڈیرہ پشاورروڈ کی بحالی کا کام جاری ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے اس وقت نولاکھ اسی ہزار کیوسک پانی گذررہاہے ۔
سوات کے مختلف علاقوں میں بھی صورتحال انتہائی خراب ہے اور لوگ پہاڑوں پر پناہ لینے پر مجبور ہیں ۔ کالام میں درجنوں ہوٹل اور مکانات سیلابی ریلے کی نذر ہوچکے ہیں ۔ مینگورہ ، نوشہرہ شانگلا اور دیر کے تمام دیہات ڈوبے ہوئے ہیں پشاور مردان چارسدہ اور نوشہر کے زمینی رابطے تاحال منقطع ہیں نوشہرہ کے مقام پر دریائے سوات اور دریائے کابل مل گئے ہیں۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں آزاد کشمیر میں دریائے نیلم کے گرد وادی نیلم سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئی ہے یہاں چالیس کلومیٹر کا علاقہ تباہ ہوچکا ہے مظفر آباد میں بیلہ نور شاہ ،ماتری پٹکا لوئر چھتر اور نالہ جاگراں کے علاقے بھی سیلاب سے تباہ ہوئے ہیں ان علاقوں کے مکین اپنی مدد آب کے تحت مختلف علاقوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں ، سیلاب سے سرکاری عمارتیں اسکول ، پل سڑکیں اور فصلیں تباہ ہوچکی ہیں ۔ سیلاب زدہ علاقوں میں لوگ شدید غذائی کمی کا شکا ر ہیں ۔ پینے کے صاف پانی کی قلت ہے جلدی اور وبائی امراض پھیل رہے ہیں فوری طور پر متاثرین کو کیمپوں میں منتقل نہ کیا گیا تو بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے ۔ سڑکین بند ہونے سے متاثرہ علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی شدید قلت پیداہوگئی ہے ۔
دوسری جانب پاک فوج ، بحریہ ایئر فورس این ڈی ایم کے اہلکار متاثرین کی مدد کے لیے ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقامات تک پہنچایا جارہا ہے.
modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

6 months ago